Tuesday, Jul 15 2025 | Time 12:22 Hrs(IST)
Others

بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

پٹنہ، 20 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کو ایک اور وندے بھارت ایکسپریس کا تحفہ دیا اور ویشالی سے دیوریا تک ایک نئی ریل لائن اور نئی ٹرین سروس کا افتتاح کیا وزیر اعظم نے سیوان میں منعقدہ ایک پروگرام میں پاٹلی پتر اور گورکھپور کے مابین چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ویڈیو لنک کے ذریعے پاٹلی پترریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائی۔ مسٹر مودی نے ویشالی سے دیوریا (اتر پردیش) تک نئی ٹرین سروس اور 29 کلومیٹر کی نئی لائن کا افتتاح کیا۔اس سے دیوریا اور ویشالی کے درمیان کے علاقے کی ترقی کو ایک نئی جہت ملے گی۔ علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مارکیٹ تک زرعی مصنوعات کی تیزی سے رسائی کو یقینی بنایا سکے گا۔
پاٹلی پتراسٹیشن پر منعقدہ پروگرام میں پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقہ سے منتخب ہونے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، بہار حکومت کے وزیر نتن نوین، پاٹلی پتر کے سابق رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو موجود تھے۔ جبکہ پاٹلی پترا کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی تقریب میں نظر نہیں آئیں۔
مسٹر روی شنکر پرساد نے نامہ نگاروں سے کہا کہ بہار کی ترقی وزیر اعظم کے دل میں ہے، وہ جب بھی بہار آتے ہیں، ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے یہاں حقیقت بن جاتے ہیں۔ ہم یہاں وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھانے آئے ہیں۔ وزیر اعظم واقعی بہار ریاست کو پسند کرتے ہیں اور اس کی ترقی کے بارے میں فکر مند ہیں۔
یہ ملک میں وندے بھارت ایکسپریس سیریز کی ٹرین سروس کی 71 ویں جوڑی ہے۔ یہ ٹرین 384 کلومیٹر کی مسافت سات گھنٹے میں طے کرے گی۔ روٹ پر یہ اتر پردیش کے گورکھپور، کپتن گنج، پنیہوا اور بہار کے بگہا، نرکٹیاگنج، بیتیا، سگولی، باپودھام موتیہاری، مظفر پور، حاجی پور، پاٹلی پتر اسٹیشنوں پر رکے گی۔ اس ٹرین کے ذریعے سیاح چمپارن، ویشالی اور کوشی نگر جیسے مقامات پر بھی آسانی سے پہنچ سکیں گے، جس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔
ٹرین 26502 اپ گورکھپور سے صبح 5:40 پر روانہ ہوگی اور دوپہر 12:45 پر پاٹلی پتر اسٹیشن پہنچے گی اور واپسی میں یہ پاٹلی پتر سے دوپہر 3:30 بجے روانہ ہوگی اور رات 10:30 بجے گورکھپور پہنچے گی۔ اس سروس کے لیے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا سیٹ لگایا گیا ہے۔ یہ ہفتے میں چھ دن چلے گی اور یہ سروس ہفتہ کودستیاب نہیں ہوگی۔
آٹھ ڈبوں والی اس وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے تمام ڈبے ایئرکنڈیشنڈ ہیں۔ اس ٹرین کے دروازے آٹومیٹک ہیں۔ مسافروں کو صاف بایو ٹوائلٹس کی سہولت ملے گی۔ ٹرین میں جی پی ایس پر مبنی معلوماتی اسکرین بھی ہے۔ مسافروں کو آن بورڈ کھانا اور پانی ملے گا۔ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمرے بھینصب کےےگئے ہیں۔ جدید ترین ٹرین سیٹ کی رائڈ انتہائی آرام دہ ہوگی۔ اس میں کسی قسم کا جھٹکا محسوس نہیں ہوگا۔یہ ٹرین سیٹ چند سیکنڈ میں رفتار پکڑ لیتی ہے اور بہت کم وقت میں رک جاتی ہے۔ اس کے سبب اس کی اوسط رفتار زیادہ رہتی ہے اور سفر کے وقت میں کافی کمیآتی ہے۔
اب اتر پردیش میں 15 اور بہار میں 13 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کل 70 وندے بھارت ٹرین خدمات لوگوں کو تیز، محفوظ اور جدید ریل سفر فراہم کر رہی ہیں۔ ملک کی 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 330 اضلاع وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سے مربوط ہوگئے ہیں۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا سلیپر ورژن بھی تیار ہے اور بہت جلد یہ پٹریوں پر مسافروں کو سروس فراہم کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف

خاص خبریں
جے شنکر کی شی جن پنگ سے ملاقات

جے شنکر کی شی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ/نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں، انہوں نے منگل کے روز بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی  دھمکی

ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی دھمکی

واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو ہتھیاربھیجے گا،بی بی سی کے مطابق امریکہ نے روس کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر جنگ ختم کرنے کا معاہدہ نہیں ہوا تو وہ روس پر سخت ٹیرف عائد کر ے گا۔

...مزید دیکھیں
چین نے تیان ژھو-9 کارگو کرافٹ لانچ کیا

چین نے تیان ژھو-9 کارگو کرافٹ لانچ کیا

وین چانگ، ہینان، 15 جولائی (یو این آئی) چین نے منگل کی صبح تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر سامان پہنچانے کے لیے کارگو خلائی جہاز ’تیان ژھو-9‘ کو مدار میں روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، کم ازکم 3 کی موت، کئی زخمی

جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، کم ازکم 3 کی موت، کئی زخمی

جموں، 15 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے پونڈا علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

جموں، 15 جولائی (یو این آئی) سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں منگل کی صبح بھگوتی نگر بیس کمیپ سے کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے فوجا سنگھ کے انتقال پر کیا  تعزیت اظہار

مودی نے فوجا سنگھ کے انتقال پر کیا تعزیت اظہار

جالندھر/نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سب سے معمر میراتھن رنر فوجا سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں میں بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، دو گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں میں بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، دو گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں، 15 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے جموں میں ایک بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے بڑی مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی  دھمکی

ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی دھمکی

15 Jul 2025 | 11:59 AM

واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو ہتھیاربھیجے گا،بی بی سی کے مطابق امریکہ نے روس کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر جنگ ختم کرنے کا معاہدہ نہیں ہوا تو وہ روس پر سخت ٹیرف عائد کر ے گا۔

ہاکی: سردار اسنگھ ،غیر معمولی مہارت، اسٹریٹجک پلے میکنگ اور  انتھک توانائی کے لیے مشہور

ہاکی: سردار اسنگھ ،غیر معمولی مہارت، اسٹریٹجک پلے میکنگ اور انتھک توانائی کے لیے مشہور

15 Jul 2025 | 11:32 AM

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) سردارا سنگھ ہندوستانی فیلڈ ہاکی کی ایک نمایاں شخصیت ہیں، جنہیں ملک کے اب تک کے بہترین مڈفیلڈرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ سردارا سنگھ، ایک ہندوستانی فیلڈ ہاکی کوچ اور سابق فیلڈ ہاکی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ عام طور پر سینٹر ہاف پوزیشن پر کھیلتے ر ہے۔ سردارا ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی اس وقت بنے جب انہوں نے 2008 کے سلطان اذلان شاہ کپ میں ٹیم کی قیادت کی۔