OthersPosted at: Jun 20 2025 7:09PM پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم نریندر مودی
سیوان، 20 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کی پسماندگی پر کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجے اور لالٹین کی گرفت نے ریاست بہارکو ہجرت کی علامت بنا دیا ہے جمعہ کو بہار کے لیے 10,000 کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم نر یندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے قبل کی حکمرانی کو جنگل راج قرار دیتے ہوئے آر جے ڈی اور کانگریس پر حملہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لوگوں نے جنگل راج کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہاںکے ہمارے نوجوانوں نے 20سال پہلے کے بہار کی حالت زار اوربدحالی صرف قصوں اور کہانیوں میں ہی سنی تھی۔ انھیں اندازہ نہیں کہ جنگل راج والوں نے بہار کی کیا حالت بنادی تھی۔ وزیر اعظم نے کانگریس اور آر جے ڈی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے ہندوستان کی ترقی کی قیادت کرنے والے بہار کو پنجے(کانگریس) اور لالٹین (آر جے ڈی) کے شکنجے نے ہجرت کی علامت بنا دیا تھا۔
یو این آئی۔ع ا۔م الف