Thursday, Jul 10 2025 | Time 14:13 Hrs(IST)
National

ہندوستان کا زرعی تنوع عالمی غذائی تحفظ کے لیے امید کی کرن - نریندر مودی

ہندوستان کا زرعی تنوع عالمی غذائی تحفظ کے لیے امید کی کرن - نریندر مودی

نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ زراعت کے شعبے میں ہندوستان کا تنوع ملک کو دنیا کی غذائی تحفظ کے لئے امید کی کرن بناتا ہے۔
مسٹر مودی نئی دہلی میں منعقدہ "زرعی اقتصادی ماہرین کی بین الاقوامی کانفرنس" کا افتتاح کر رہے تھے۔
ہندوستان میں 65 سال بعد اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سات روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے 1000 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں جن میں 40 فیصد سے زائد خواتین مندوبین ہیں۔ وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی پہل کی وجہ سے آج ہندوستان میں زرعی شعبے کی ترقی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اورہندوستان زرعی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ انسانی اورزمین کی صحت پر بھی توجہ دے رہا ہے۔
وزیر اعظم مسٹرمودی نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ 65 سال قبل جب ہندوستان نے میسور میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا تو اس وقت ہندوستان کا غذائی تحفظ دنیا کے لیے تشویش کا باعث تھا، آج ہندوستان دنیا کے غذائی تحفظ کو لے کر فکر مند ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا میں دودھ، دالوں اور مسالوں کا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک ہے۔ پھلوں، سبزیوں، مچھلیوں وغیرہ کی پیداوار میں بھی ہندوستان کا بڑا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں زیادہ تر کسان چھوٹی زمین رکھنے والے کسان ہیں اور یہی کسان ہندوستان کی غذائی تحفظ کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کے تمام ممالک میں ہندوستان کی طرح ہی کسانوں کے پاس زمین کم ہے، ہندوستان کا ماڈل ان کے اور جنوبی نصف کرہ کے دیگر ممالک کے لیے ایک نمونہ بن سکتا ہے۔
مسٹرمودی نے کہا کہ ہندوستان ایک قدیم ملک ہے۔ ہندوستان کی زرعی اور خوراک کی روایات بھی اتنی ہی قدیم ہیں۔ سنسکرت کے ایک شلوک کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں خوراک کو تمام مادوں میں بہترین اور تمام ادویات کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ مسٹرمودی نے کہا کہ روایتی علم کی ہماری خوشحال روایت ہندوستان میں زرعی نظام کی بنیاد ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے 2000 سال قبل لکھی گئی کرشی پراشر گرنتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرنتھ آج مختلف زبانوں میں دستیاب ہے۔
وزیر اعظم نے سال 2024-25 کے بجٹ میں ہندوستانی زرعی نظام کو قدرتی نقطہ نظر سے صحت مند اورموسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلہ میں جدوجہد سے پر بنانے کے لیے کئے گئے التزامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے مندوبین کو ہندوستان میں سوائل ہیلتھ کارڈ، کسان کریڈٹ کارڈ، ڈرون دیدی، الیکٹرانک کرشی منڈی اور کسان سمان ندھی کے تحت 10 کروڑ کسانوں کو ڈیجیٹل ادائیگی جیسے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ مسٹرمودی نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس میں ہونے والی بات چیت سے صحت مند بننے کے چیلنجوں سے متعلق اہم تجاویز حاصل ہوں گی اور ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا فائدہ حاصل ہوگا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

10 Jul 2025 | 1:37 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا یا

10 Jul 2025 | 2:03 PM

مانچسٹر، 10 جولائی (یو این آئی) رادھا یادو اور شری چارنی(دو-دووکٹ ) کی شاندار گیند بازی کے بعد اسمتری مندھانا (32) اور شیفالی ورما (31) کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی-20 مقابلے میں انگلینڈ کو 18 گیند رہتے ہوئے چھ وکٹوں سے شکست دی۔

سکما میں مسلسل بارش ، معمولات زندگی درہم برہم

10 Jul 2025 | 1:50 PM

سکما، 10 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے ڈورنپال علاقے کے پولم پلی-پالمڈاگو گاؤں تک دو مقامات پر چھ کلومیٹر سڑک اور پلیاں بنانے کی ضرورت ہے، لیکن سڑک اور پلیاں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی گاؤں والوں کوکو فٹ پاتھ اور ندی اور نالوں کو پارکرکے ہیڈکوارٹر تک جانا پڑتا ہے۔