Thursday, Sep 17 2026 | Time 10:15 Hrs(IST)
National

ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے لیے ہمیں کمزوروں کی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: مودی

ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے لیے ہمیں کمزوروں کی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: مودی

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جنیوا میں منگل کو ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند دنیا کی تعمیر اس بات پر منحصر ہے کہ ہم سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی صحت کا کس حد تک خیال رکھتے ہیں اس سال کے تھیم ’’صحت کے لیے ایک دنیا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ عالمی صحت کے لیے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہے۔ سال 2023 میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے 'ایک زمین، ایک صحت' کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند دنیا کا مستقبل شمولیت، مربوط نقطہ نظر اور تعاون پر منحصر ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمولیت ہندوستان کی صحت کی اصلاحات کا مرکز ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم آیوشمان بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ 58 کروڑ لوگوں کو مفت علاج فراہم کرتی ہے۔ پروگرام کو حال ہی میں 70 سال سے زیادہ عمر کے تمام ہندوستانیوں کا احاطہ کرنے کے لیے بڑھایا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کے ہزاروں صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کے وسیع نیٹ ورک کو نوٹ کیا جو کینسر، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کی جلد اسکریننگ اور پتہ لگاتے ہیں۔ انہوں نے ہزاروں سرکاری دواخانوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی جو نمایاں طور پر کم قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کرتی ہیں۔ صحت کے شعبے میں ٹکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل اقدامات جیسے حاملہ خواتین اور بچوں کی ویکسینیشن کا پتہ لگانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور منفرد ڈیجیٹل صحت شناختی نظام، جو فوائد، بیمہ، ریکارڈ اور معلومات کو مربوط کرنے میں مدد کر رہا ہے، پر روشنی ڈالی۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ’’دنیا کی صحت اس بات پر منحصر ہے کہ ہم اپنے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی کتنی اچھی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک خاص طور پر صحت کے چیلنجوں سے متاثر ہیں اور اس سمت میں ہندوستان کا نقطہ نظر قابل توسیع اور پائیدار ماڈل فراہم کرتا ہے۔
جون میں 11ویں بین الاقوامی یوگا دن کے پیش نظر وزیر اعظم نے عالمی شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس سال کے تھیم 'یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ' پر روشنی ڈالی اور یوگا کی جائے پیدائش کے طور پر ہندوستان کے کردار پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک کو دعوت دی۔ وزیراعظم نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور تمام رکن ممالک کو آئی این بی معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اسے وسیع تر عالمی تعاون کے ذریعے مستقبل کی وبائی امراض سے لڑنے کے مشترکہ عزم کا ظہار کیا۔
یواین آئی۔ظ ا

خاص خبریں
اب 25 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پانے والے لازمی طور پر ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کے دائرے میں

اب 25 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پانے والے لازمی طور پر ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کے دائرے میں

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے لازمی دائرے کی خاطر تنخواہ کی حد 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہےوزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کے میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی یہ نظام 17 ستمبر 2026ء کو وشوکرما جینتی کے دن سے نافذ العمل ہوگا۔

...مزید دیکھیں
یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی،16 ستمبر (یو این آئی) 2,000 روپے سے زائد کے یو پی آئی لین دین پر فیس عائد کیے جانے کے کسی بھی نظام کو لے کر تاجروں میں تشویش بڑھ رہی ہے  صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ یو پی آئی آج ملک کے کروڑوں تاجروں اور گاہکوں کے لیے ادائیگی کا آسان، تیز اور سہولت بخش ذریعہ بن چکا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی کل کریں گےسیمی کون انڈیا کا افتتاح ، 600 سے زیادہ کمپنیاں ہوں گی شامل

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو یہاں یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کا افتتاح کریں گے اور ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں

یوپی آئی چاجز امریکی دباؤ کا نتیجہ: کانگریس

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ ہندوستان پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی تیاری کرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کر رہا ہے لیکن مودی حکومت نے امریکی دباؤ میں یوپی آئی پر صفر ایم ڈی آر التزام ختم کر کے فیس لگانے کا راستہ کھول دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

فوجی سربراہ روس کے دورے پر، دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے پر ہوگی بات چیت

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) فوجی سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ بدھ سے روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

جے شنکر بھوٹان کے 2 روزہ دورے پر، وزیر خارجہ اور اعلیٰ قیادت سے کریں گے ملاقات

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس. جے شنکر بدھ سے بھوٹان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

ہریانہ، پنجاب میں بارش کا نیا سلسلہ؛ راجستھان سے مانسون کی واپسی قریب، 2 دن تیز بارش کا امکان

پنچکولہ، 16 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ اور پنجاب میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

...مزید دیکھیں

پنت کو ایرانی کپ میں ریسٹ آف انڈیا کا کپتان بنایا گیا

16 Sep 2026 | 10:34 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے والے رشبھ پنت کو 2025-26 رنجی ٹرافی چیمپئن جموں و کشمیر کے خلاف ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا کی قیادت سونپی گئی ہے۔ سرفراز خان کو پنت کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ .

دو بیٹیاں ہونا میرے لیے ڈبل بونس ہے: انل کپور

16 Sep 2026 | 4:32 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار انل کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیاں سونم اور ریا ان کے لیے ڈبل بونس ہیں۔ انل کپور جلد ہی ’انڈیا کے ٹاپ 1%: دی انل کپور شو‘ میں نظر آئیں گے۔ شو کے دوران ایک کنٹسٹنٹ نے اپنے خاندان کو وقت دینے کے لیے کام سے وقفہ لینے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ اس پر انل نے اپنی زندگی کا ایک جذباتی تجربہ شیئر کیا۔.