Monday, Dec 15 2025 | Time 08:19 Hrs(IST)
National

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے اپنے دورے سے واپسی پر بدھ کو یہاں لوک نائک جے پرکاش اسپتال کا دورہ کیا اور دہلی دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی مسٹر مودی دھماکے کے ایک دن بعد منگل کو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے اور آج دوپہر واپسی پر وہ زخمیوں سے ملنے ایئرپورٹ سے سیدھے اسپتال گئے ڈاکٹروں اور اہلکاروں نے انہیں علاج سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے بات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج کے بارے میں معلومات طلب کیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر مودی نے کہا، "ایل این جے پی اسپتال جاکر دہلی دھماکے میں زخمی لوگوں سے ملاقات کی۔ میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔ اس سازش کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔"
پیر کی شام لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
مسٹر مودی نے بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں بھی ایک تقریب میں کہا تھا کہ اس سازش میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔
دریں اثنا، وزارت داخلہ نے منگل کو دھماکے کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دی ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ انہوں نے دھماکے کے فوری بعد اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا تھا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
وزیراعظم مودی نے آسٹریلیا میں یہودی افراد پر ہوئے حملے کی مذمت کی

وزیراعظم مودی نے آسٹریلیا میں یہودی افراد پر ہوئے حملے کی مذمت کی

نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر تہوار منا رہے یہودی افراد پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملک کی جانب سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کی ریلی میں ملک بھر سے ہجوم امڈے

ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کی ریلی میں ملک بھر سے ہجوم امڈے

نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کی ملک گیر مہم کے بعد اتوار کو یہاں رام لیلا میدان میں ایک زبردست ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
پریس کلب آف انڈیا کی تاریخ رقم , سنگیتا برواہ پشروتی پہلی خاتون صدر منتخب ، اردو میڈیا کی نمائندگی جاوید اختر کے حصے میں آئی

پریس کلب آف انڈیا کی تاریخ رقم , سنگیتا برواہ پشروتی پہلی خاتون صدر منتخب ، اردو میڈیا کی نمائندگی جاوید اختر کے حصے میں آئی

نئی دہلی، 14 دسمبر (یواین آئی) پریس کلب آف انڈیا (پی سی آئی) نے اتوار کے روز سنگیتا برواہ پشروتی کو اپنی پہلی خاتون صدر منتخب کرکے تاریخ رقم کی۔

...مزید دیکھیں
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے توانائی بچانے والے ہیروز کو اعزاز سے نوازا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے توانائی بچانے والے ہیروز کو اعزاز سے نوازا

نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو قومی توانائی تحفظ کے دن پر یہاں وگیان بھون میں ایک تقریب میں قومی توانائی تحفظ ایوارڈز (این ای سی اے) 2025 اور نیشنل پینٹنگ کمپیٹیشن (این پی سی) 2025 کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔

...مزید دیکھیں
سڈنی کے بونڈی بیچ فائرنگ واقعے پر آسٹریلیائی وزیر اعظم کا اظہار افسوس ، حملے میں 12 افراد ہلاک

سڈنی کے بونڈی بیچ فائرنگ واقعے پر آسٹریلیائی وزیر اعظم کا اظہار افسوس ، حملے میں 12 افراد ہلاک

سڈنی، 15 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر اتوار کی شام فائرنگ کے ایک المناک واقعے میں ایک حملہ آور سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص پولیس کی حراست میں ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

دھرم شالہ،14 دسمبر ( یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آج دھرم شالہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے عبرتناک شکست دی اور پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔

...مزید دیکھیں
میسی کا ممبئی دورۂ:  سخت حفاظتی انتظامات ،  وانکھیڑے اسٹیڈیم کے اطراف سخت نگرانی

میسی کا ممبئی دورۂ: سخت حفاظتی انتظامات ، وانکھیڑے اسٹیڈیم کے اطراف سخت نگرانی

ممبئی ، 14 دسمبر (یو این آئی) فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی کے ممبئی پہنچنے پر شہر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

یہودی تہوار کے دوران سڈنی فائرنگ واقعہ، امریکی وزیر خارجہ کی سخت مذمت

14 Dec 2025 | 11:16 PM

واشنگٹن، 14 دسمبر (یواین آئی) – امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہودی تہوار کے موقع پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ بونڈائی بیچ کے قریب ہونے والے اس واقعے کے بعد جاری ایک بیان میں انہوں نے تشدد کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ہماری دعائیں اس خوفناک حملے کا شکار بننے والوں، یہودی کمیونٹی اور آسٹریلوی عوام کے ساتھ ہیں۔ٰ
یواین آئی۔ م س.

ہندوستانی بولرز کا جادو، جنوبی افریقہ 117 رنز پر ڈھیر

ہندوستانی بولرز کا جادو، جنوبی افریقہ 117 رنز پر ڈھیر

14 Dec 2025 | 11:51 PM

دھرم شالہ ( یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آج دھرم شالہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں اپنی تباہ کن بالنگ سے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو بے بس کر دیا۔ ہندوستان نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور پوری پروٹیز ٹیم کو محض 117 رنز کے اسکور پر ڈھیرکر دیا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے نپی تلی اور جارحانہ بولنگ کا شاندار مظاہرہ کیا، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادو اور ہرشیت رانا سب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور پروٹیز کے لیے کوئی بھی بڑی شراکت داری نہیں بننے دی۔.

فلم ’دلہنیا ناچ نچائے‘ میں منوج بھاوک کے لکھے گانے دھوم مچا رہے ہیں

14 Dec 2025 | 1:57 PM

ممبئی، 14 دسمبر(یو این آئی) گلوکار و شاعر شیلندر کی برسی کے موقع پر ریلیز ہوئی بھوجپوری فلم ’دلہنیا ناچ نچائے‘ میں منوج بھاوک کے لکھے گانے دھوم مچا رہے ہیں۔ آج، 14 دسمبر کو گلوکار شیلندر کی برسی ہے۔ بھوجپوری کی پہلی فلم ’گنگا مائیہ توہے پیاری چڑھائبو‘ کے تمام گانے شیلندر نے لکھے تھے۔ اس فلم کے گانے ریڈیو اور ریکارڈ پر اس قدر مقبول ہوئے کہ یہ فلم سینما گھروں میں کئی ماہ تک چلتی رہی۔ لوگ سینما گھروں تک بیل گاڑی یا پیدل گئے، لیکن فلم ضرور دیکھی۔.

پولیس لائن میں ہیڈ کانسٹیبل کی پھانسی لگا کر خودکشی، موت کے اسباب کی تفتیش جاری

14 Dec 2025 | 11:39 PM

گوالیار،14 دسمبر ( یو این آئی ) مدھیہ پردیش میں گوالیار کے بَہوڑا پور تھانہ علاقے کی پولیس لائن میں رہائش پذیر ہیڈ کانسٹیبل دیپک شریواس نے اپنے سرکاری کوارٹر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ فوری طور پر انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل دیپک شریواس تھاٹی پور تھانہ میں تعینات تھے اور بَہوڑا پور پولیس لائن میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔آخری لمحات: بتایا جاتا ہے کہ وہ کل شام ڈیوٹی سے گھر واپس آئے تھے۔ جب ان کی اہلیہ میگھا نے کھانے کے بارے میں پوچھا، تو وہ کپڑے بدل کر آنے کا کہہ کر کمرے میں چلے گئے۔ کافی دیر تک باہر نہ آنے پر اہلی.