RegionalPosted at: Oct 6 2025 3:22PM وزیراعظم نریندر مودی کا جے پور اسپتال میں آگ لگنے پر گہرے رنج کا اظہار
نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ رات راجستھان کے شہر جے پور میں واقع سوائی مان سنگھ اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آگ لگنے کے واقعہ میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا: "راجستھان کے جے پور میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے جان و مال کا جو نقصان ہوا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان کے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی ہو۔"
واضح رہے کہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال کے ٹراما سینٹر کی انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں اتوار کی رات دیر گئے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں سات مریض ہلاک ہو گئے، جبکہ تین سے چار مریض زخمی ہوئے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔