Sunday, Jun 14 2026 | Time 02:55 Hrs(IST)
National

کثیر قطبی دنیا، امن اور اقوام متحدہ میں اصلاحات پر ہندوستان اور جرمنی کے خیالات ایک جیسے: مودی

کثیر قطبی دنیا، امن اور اقوام متحدہ میں اصلاحات پر ہندوستان اور جرمنی کے خیالات ایک جیسے: مودی

نئی دہلی 3 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کثیر قطبی دنیا، امن اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کے بارے میں ہندوستان اور جرمنی کے خیالات ایک جیسے ہیں مسٹر مودی نے یہ بات بدھ کو یہاں جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈفول سے ملاقات کے دوران کہی جو ہندوستان کے دورے پر ہیں مسٹر جوہان ویڈفول نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کے بعد شام کو مسٹر مودی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ متحرک جمہوریتوں اور بڑی معیشتوں کے طور پر ہندوستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں۔ مسٹر مودی نے جرمن چانسلر کو ہندوستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
انہوں نے کہا، "جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈفول سے مل کر خوشی ہوئی، ہندوستان اور جرمنی اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ فعال جمہوریتوں اور سرکردہ معیشتوں کے طور پر ہم تجارت، ٹیکنالوجی، اختراعات، پائیداری اور مینوفیکچرنگ کے لیے مشترکہ تعاون کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کے بے پناہ امکانات دیکھتے ہیں۔ کثیر قطبی دنیا، امن اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لیے میں نے جرمن چانسلر کو جلد ہی ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
یو این آئی۔الف الف۔ م الف

خاص خبریں

مرمو نے آئی ایم اے میں نو خواتین سمیت 515 کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا

دہرادون، 13 جون (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

...مزید دیکھیں

فضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فضایئہ کا ایک مال بردار طیارہ اے این 32 ہفتہ کو آسام کے جورهاٹ فضائیہ اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوارفضائیہ کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

جے پور پولو گراؤنڈ کی بے دخلی کے معاملے میں انڈین پولو ایسوسی ایشن کو نہیں ملی عبوری راحت

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے وزیر اعظم کے دفتر کے پاس واقع جے پور پولو گراؤنڈ سے بے دخلی کے معاملے میں حکومت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کی قیادت میں تبدیلی پر روشنی ڈالی، کہا کہ ہندوستان کا نوجوان ٹیلنٹ اختراع، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں کامیابی کو آگے بڑھا رہا ہے

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہندوستان کے نوجوانوں کو گزشتہ 12 برسوں کے دوران ملک میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیچھے محرک قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اہم اقدامات کے ذریعے بنائے گئے ایک مضبوط ایکو سسٹم نے نوجوان ہندوستانیوں کو اعتماد کے ساتھ اپنے عزائم کو پورا کرنے اور اختراع، انٹرپرینیورشپ، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں رہنما بن کر ابھرنے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔

...مزید دیکھیں

عالمی ایندھن کی قیمتوں میں اچھال کے باوجود دہلی والوں کو راحت دے رہی حکومت : سود

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر توانائی آشیش سود نے ہفتہ کو کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان دہلی حکومت نے بجلی صارفین کو راحت دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں چلائیں گے مہم : کانگریس

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) کے دباؤ میں کام کر رہا ہے اور کانگریس اس مسئلے کے خلاف ملک گیر مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کرے گی۔

...مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ آرمی چیف مقرر، 30 جون سے سنبھالیں گے چارج

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو اگلا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

'گورنر' کے شائقین کے لیے خاص آفر، ایک ٹکٹ خریدیں اور دوسری مفت پائیں

13 Jun 2026 | 3:56 PM

ممبئی، 13 جون، (یو این آئی) فلم 'گورنر' کو ناظرین کی جانب سے مل رہے مثبت ردعمل کے درمیان فلم کے پروڈیوسرز نے سنیما کے شوقین افراد کے لیے خصوصی آفر کا اعلان کیا ہے۔ اداکار منوج باجپئی کی اداکاری والی اس فلم کے لیے اب ناظرین ایک ٹکٹ خرید کر دوسری ٹکٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ کی اس فلم نے سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد پہلے دن 1.10 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یہ فلم 1991 کے معاشی بحران کے پس منظر پر مبنی ہے اور اس انجانے ہیرو کی کہانی پیش کرتی ہے جس نے ملک کو معاشی چیلنجوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔.