Saturday, May 16 2026 | Time 13:20 Hrs(IST)
National

خواتین ریزرویشن کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو سیاسی خمیازہ بھگتنا ہوگا: وزیراعظم مودی

خواتین ریزرویشن کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو سیاسی خمیازہ بھگتنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 16 اپریل ( یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جو جماعتیں خواتین کو 33 فی صد ریزرویشن دینے کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی انتخابات میں ان کا سیاسی نقصان ہونا یقینی ہےآئینی ترامیم اور حد بندی سے متعلق بلوں پر جاری بحث کے دوران وزیراعظم نے اپوزیشن کو ایک غیر متوقع پیشکش کی انہوں نے کہا اگر اپوزیشن جماعتیں اس تاریخی بل کی حمایت کرتی ہیں، تو میں اس کا پورا کریڈٹ انہیں دینے کو تیار ہوں۔
وزیراعظم نے یہاں تک کہا کہ حکومت اشتہارات دے کر اس بل کی حمایت کرنے والے اپوزیشن لیڈروں کی تصاویر بھی شائع کرئے گی، تاکہ کریڈٹ کی جنگ ختم ہو اور ملک کا فائدہ ہو۔وزیراعظم مودی نے ان بلوں کو "ترقی یافتہ ہندوستان" کے خواب کی تعبیر کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی اور نظامِ حکومت میں ملک کی نصف آبادی (خواتین) کا حصہ ہونا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے بقول، اس کام میں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔
انہوں نے ایوان میں جاری بحث کو 'منتھن' سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نکلنے والا 'امرت' (ثمرات) ملک کی سیاست اور سمت کا تعین کرے گا۔ وزیراعظم نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور متفقہ طور پر ان بلوں کو پاس کریں تاکہ نظامِ حکومت میں حساسیت اور شفافیت پیدا ہو۔
وزیراعظم نے اپوزیشن کے ان خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی کہ اس بل کا فائدہ صرف بی جے پی کو ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر تمام پارٹیاں مل کر اس بل کی حمایت کریں گی، تو اس کا سیاسی فائدہ کسی ایک جماعت تک محدود نہیں رہے گا بلکہ تمام سیاسی قوتیں اس سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔"سب کا ساتھ، سب کا وکاس" کے فلسفے کے تحت خواتین کو بااختیار بنانا کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ایجنڈا ہونا چاہیے۔
یو این آئی۔م ا ع

خاص خبریں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

ہوشیارپور :بورویل سے چار سالہ بچے کو نو گھنٹے بعد بحفاظت نکالا گیا

ہوشیارپور، 16 مئی (یو این آئی) پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں دسوہا روڈ پر واقع بھیخووال کے قریب گاؤں چک سمانہ میں ایک چار سالہ بچہ جمعہ کی شام اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ایک کھلے بورویل میں گر گیا تھا، جسے ہفتہ کی صبح تقریباً نو گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

ابو ظہبی، 15 مئی (یو این آئی) چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .

بھِنڈ میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے دو ملزمان گرفتار

16 May 2026 | 12:52 PM

بھِنڈ، 16 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر کوتوالی پولیس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ایک منظم دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، پرنٹر، موبائل فون، جعلی لائسنس کارڈ اور خالی پلاسٹک کارڈ برآمد کیے ہیں۔ .