Wednesday, Apr 30 2025 | Time 05:51 Hrs(IST)
National

کثرت میں وحدت کی طاقت ہندوستان میں ہے: مودی

کثرت میں وحدت کی طاقت ہندوستان میں ہے: مودی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پریاگ راج میں گنگا، جمنا اور غیر مرئی سرسوتی کے تروینی سنگم میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ نے آج کی بکھری ہوئی دنیا میں ہندوستان کے اتحاد اور قومی شعور کا بہت بڑا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قومی شعور اور تنوع میں اتحاد کو فروغ دیتے رہیں مسٹر مودی نے آج لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران مہا کمبھ پر بیان دیا۔ مسٹر مودی نے کہا "آج میں اس ایوان کے توسط سے ملک ان کروڑوں لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی وجہ سے مہا کمبھ کا انعقاد کامیابی سے ہوا ہے، میں سماج کے عقیدت مندوں اور حکومت کے تمام کرم یوگیوں ، خاص طور پر پریاگ راج کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"
وزیراعظم نے کہا ’’ ہم سب جانتے ہیں کہ گنگا جی کو دھرتی پر لانے کے لئے زبردست کوشش ہوئی تھی ، ویسی ہی اہم کوشش اس مہاکمبھ کے انعقاد میں ہم نے دیکھی ہے ۔ میں نے لال قلعہ سے سب کا پریاس کی اہمیت پر زور دیا تھا ۔ پوری دنیا نے مہا کمبھ کی شکل میں ہندوستان کے عظیم چہرے کا نظارہ کیا۔ سب کا پریاس کی یہی اصل شکل ہے یہ جنتا جناردن کے عہد کے لئے عوام کی عقیدت سے بھرپور مہاکمبھ تھا۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے سال اجودھیا میں رام مندر پران پرتیشٹھا کی تقریب میں ہمیں احساس ہوا کہ ملک کس طرح ایک ہزار سال کی تیاری کر رہا ہے۔ ٹھیک ایک سال بعد مہا کمبھ کی تنظیم نے ہم سب کی اس سوچ کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ملک کا یہ اجتماعی شعور ملک کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ انسانی زندگی کی تاریخ میں ایسے موڑ آتے ہیں جنہیں صدیوں یاد رکھا جاتا ہے، ایسے لمحات آتے ہیں جو ملک کو نئی سمت دیتے ہیں اور بیداری برپا کرتے ہیں۔ بھکتی کی تحریک میں ہندوستان کا روحانی شعور پھر سے بیدار ہوا۔ شکاگو میں سوامی وویکانند کی تقریر نے ہندوستانیوں کے ذہنوں میں اپنی ثقافت کے تئیں عزت نفس اور فخر کا جذبہ بیدار کیا۔ پریاگ راج مہا کمبھ بھی ایک ایسا ہی بڑا اجتماع تھا جس میں ملک کی ثقافت کے تئیں فخر اور عزت نفس کے جذبات بیدار ہوئے۔
مسٹر مودی نے کہا "یہ جوش اور جذبہ گزشتہ ہفتے ماریشس میں تھا اور میں نے جب ماریشس میں گنگا کے تالاب میں پانی ملایا ، تو یہ منظر دیکھنے کے قابل تھا اور اس کا جشن منایا جا رہا تھا۔"
وزیراعظم نے کہا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح روایتیں نسل در نسل منتقل ہو رہی ہیں۔ نوجوان نسل مہا کمبھ کی تقریبات سے عقیدت کے ساتھ جڑی رہی۔ جب سماج میں وراثت پر فخر کا جذبہ بڑھتا ہے تو ایسی تصویریں بنتی ہیں جو مہا کمبھ میں دیکھی گئی تھیں۔ کسی کی وراثت سے تعلق کا احساس ایک اثاثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہا کمبھ سے کئی امرت نکلے ہیں۔ اتحاد اس کی مقدس پیشکش ہے۔ سنگم میں نہانے کے بعد ملک کے کونے کونے سے لوگ ایک ہو گئے۔ مختلف بولیاں بولنے والے لوگ ہر ہر گنگا کے نعرے لگاتے ہوئے سنگم کے کنارے ایک ہو گئے۔ چھوٹے اور بڑے میں کوئی فرق نہیں تھا۔ اس سے ہندوستان کی زبردست طاقت ظاہر ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ ملک کے اندر اتحاد کا ایک بہت مضبوط نظام موجود ہے، جو اس میں گھسنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، "آج دنیا انتشار کا شکار ہے اور اس دوران ہندوستان میں اتحاد کا زبردست مظاہرہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تنوع میں اتحاد کو فروغ دیتے رہیں۔"
مسٹر مودی نے کہا کہ انہیں اس مہا کمبھ سے تحریک ملی ہے۔ ملک میں بہت سے چھوٹے بڑے دریا ہیں۔ آپ کو اس بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔ دریاؤں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
مودی نے راج ناتھ اور آرمی چیفس کے ساتھ اہم میٹنگ کی

مودی نے راج ناتھ اور آرمی چیفس کے ساتھ اہم میٹنگ کی

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے والے دہشت گردوں اور اس حملے کی سازش کرنے والوں کے خلاف حکمت عملی بنانے کے لیے حکومت میں اعلیٰ سطحی میٹنگیں مسلسل جاری ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے کانگریس کو 'لشکر پاکستان کانگریس' قرار دیا

بی جے پی نے کانگریس کو 'لشکر پاکستان کانگریس' قرار دیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان جیسی ذہنیت رکھتی ہے اور اسے 'لشکر پاکستان کانگریس' کہنا غلط نہیں ہوگا۔

...مزید دیکھیں
مرکز نے ژالہ باری سے متاثرہ منی پور کے لیے 153 کروڑ روپے کی امداد کو منظوری دی

مرکز نے ژالہ باری سے متاثرہ منی پور کے لیے 153 کروڑ روپے کی امداد کو منظوری دی

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے منگل کو گزشتہ سال ژالہ باری سے متاثر ہوئے منی پور کے لیے 153.36 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے-  راہل نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے مودی کو خط لکھا

کھڑگے- راہل نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے مودی کو خط لکھا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پہلگام دہشت گردانہ حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے کانگریس صدر اور سابق صدر نے پیر کو وزیر اعظم کو لکھے الگ الگ خطوط میں کہا کہ یہ ملک کے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے تاکہ یہ مضبوط پیغام دیا جا سکے کہ ملک بحران کی اس گھڑی میں متحد ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلگام سانحہ: شمالی کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

پہلگام سانحہ: شمالی کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد شمالی کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں، خصوصاً سری نگر-اوڑی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق، منگل کی صبح سے ہی شمالی کشمیر کے کئی حساس مقامات پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی جو راہگیروں اور گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کو قرض دینے کی آئی ایف ایم کی تجویز کی   ہندوستان کو مخالفت کرنی چاہئے: کانگریس

پاکستان کو قرض دینے کی آئی ایف ایم کی تجویز کی ہندوستان کو مخالفت کرنی چاہئے: کانگریس

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اپنی لچک اور استحکام کی سہولت کی پالیسی کے تحت پاکستان کو بھاری قرض دینے کے لیے اگلے ماہ ایک میٹنگ کر رہا ہے، جس کی ہندوستان کو سختی سے مخالفت کرنی چاہیے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا "بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کو اس کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا، جس میں لچک اور استحکام کی سہولت کے تحت 130 ملین ڈالر کے نئے قرض کی پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک ہائی کورٹ نے بائیک ٹیکسی کو 15 جون تک راحت دی

کرناٹک ہائی کورٹ نے بائیک ٹیکسی کو 15 جون تک راحت دی

بنگلورو، 29 اپریل (یو این آئی) ریپیڈو، اولا اور اوبر جیسی بائیک ٹیکسی کمپنیوں کو راحت دیتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ نے خدمات کو بند کرنے کی آخری تاریخ 15 جون تک بڑھا دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلز کو 14 رن سے شکست دی

29 Apr 2025 | 11:37 PM

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) انگکرش رگھوونشی (44)، رنکو سنگھ (36)، اجنکیا رہانے کی شاندار اننگز کے بعد ورون چکرورتی (دو وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 48ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو 14 رن سے شکست دے دی۔

پنجاب حکومت کو ہریانہ کے حصے کا پانی دینا ہوگا: ہڈا

29 Apr 2025 | 10:50 PM

چندی گڑھ، 29 اپریل (یو این آئی) ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے منگل کو پنجاب حکومت کے ہریانہ کا پانی روکنے کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ بھیک نہیں مانگ رہا ہے بلکہ یہ ریاست کے حصے کا پانی ہے، جو پنجاب حکومت کو دینا پڑے گا۔