OthersPosted at: Oct 12 2024 11:37PM وزیر اعظم مودی کا مہسانہ حادثہ پراظہار تعزیت، متاثرین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان

نئی دہلی، 12 اکتوبر ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے مہسانہ ضلع کے کڑی تعلقہ کے جسل پور گاؤں میں ہفتہ کو ایک حادثے میں نو مزدوروں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے اور زخمیوں کے لیے 50-50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا رقم کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’گجرات کے مہسانہ میں دیوار گرنے سے حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ میں ان لوگوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ بھگوان ان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں، مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ گجرات کے مہسانہ ضلع کے کڑی تعلقہ کے جسل پور گاؤں میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے تعمیراتی کام میں مصروف نو افراد کی ایک حادثے میں موت ہو گئی ہے۔
یواین آئی، م ش