NationalPosted at: Mar 22 2025 9:07PM مرمو اور مودی نے یوم بہار پر لوگوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی)صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز یوم بہار کے موقع پر بہار کے لوگوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں کہا،" بہار دیوس کے موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو میری دلی مبارکباد۔ بہار کی سرزمین قدیم زمانے سے ہی علم و ترقی کا مرکز رہی ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ بہار کے لوگ اپنی صلاحیت، عزم اور محنت کے ذریعے وکست بہار اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔"
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے مالامال ورثے، ہندوستان کی تاریخ میں اس کے تعاون، اور ریاست کو ترقی سے ہمکنار کرنے میں اس کے عوام کے مضبوط جذبے کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛’’ "بہادروں اور عظیم شخصیات کی مقدس سرزمین بہار کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو بہار دیوس کی ڈھیروں مبارکباد۔ہماری ریاست جس نے ہندوستانی تاریخ کو قابل فخر بنایا ہے، آج اپنے ترقی کے سفر میں ایک اہم مرحلے سے گزر رہی ہے، جس میں بہار کے محنتی اور باصلاحیت لوگوں کا اہم کردار ہے۔ ہم اپنی ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کسی قسم کی کوئی کمی نہ چھوڑیں گے۔ ‘‘
یواین آئی۔ م س