Saturday, May 16 2026 | Time 16:55 Hrs(IST)
National

خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ حکومت خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے خصوصی منصوبے بنا رہی ہے اور انہیں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے مسٹر مودی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہونے والی خواتین کے ریزرییشن بل پر بحث اور منظوری سے قبل اس کے پس منظر میں یہاں منعقدہ 'ناری شکتی وندن کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہماری حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے لیئے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے اسکیمیں بنائیں اور انہیں کامیابی سے نافذ کیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ جدوجہدِ آزادی سے لے کر دستور ساز اسمبلی کے فیصلوں تک، آزاد ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں ہندوستان کی ناری شکتی نے لا محدود تعاون دیا ہے اور ملک میں خواتین کی قیادت کی بہترین مثال پنچایتی راج ادارے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ترقی پسند معاشرے کے تصور کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مقصد سے کئی چھوٹے بڑے اقدامات کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن بل کے ذریعے لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن دے کر اب ملک خواتین کو بااختیار بنا کر جمہوریت کو بھی نئے انداز سے مضبوط کرنے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، "آج خواتین ان شعبوں میں بھی بلندیوں کو چھو رہی ہیں جہاں کبھی مردوں کی اجارہ داری سمجھی جاتی تھی۔ ملک کی ناری شکتی نے اپنی محنت، ہمت اور خود اعتمادی سے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ اب ہمیں مل کر اس طاقت کو نئی توانائی دینی ہے اور اس کے لیے مواقع کو وسعت دینی ہے۔"
مسٹر مودی نے کانفرنس میں موجود خواتین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ملک ان کی خواہشات کو سمجھتا ہے اور انہیں پورا کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔"
مسٹر مودی نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ خواتین کے ریزرویشن بل کو منظور کرانے کے لیے تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور انہیں اس کی حمایت کے لیے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ہونے والی بحث کو ملک کے کونے کونے تک ہر خاتون تک پہنچایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا، "خواتین اراکینِ پارلیمنٹ سے مل کر اپنا موقف پیش کریں اور اپنی خواہشات کا اظہار کریں۔" وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام ماؤں اور بہنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جس دن یہ بل پارلیمنٹ میں آئے، اس دن اراکینِ پارلیمنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کریں تاکہ وہ اس مثبت فیصلے میں شراکت دار بنیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن سبھی عہد کریں کہ ناری شکتی کے پاس حقوق بھی رہیں گے اور وہ فیصلہ سازی کی طاقت میں شراکت دار بھی بنے گی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اگرچہ یہ لوک سبھا کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا اختیار ہے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اس بل پر بحث کے دوران پارلیمنٹ کی وزیٹرز گیلری خواتین سے بھری رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں جشن کا ماحول بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا تمام تر سہرا ملک کی ماترشکتی ، پارلیمنٹ اور تمام جماعتوں کو جاتا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 182 کروڑ کی 'جہادی ڈرگ' کیپٹاگون ضبط کی

16 May 2026 | 4:49 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بین الاقوامی سنتھیٹک ڈرگ اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 'آپریشن ریزپل' کے تحت 'جہادی ڈرگ' کیپٹاگون کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کر کے 227.7 کلو کیپٹاگون ضبط کی ہے جس کی بازار میں قیمت 182 کروڑ روپے ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .