NationalPosted at: Apr 8 2026 6:52PM آئیے ہم مل کر اپنی ناری شکتی کو بااختیار بنائیں: وزیراعظم نریندر مودی
نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) آنے والے دنوں میں ہندستان تہواروں کے موسم سے سرشار ہوگا اور ملک کے ہر کونے میں جشن منایا جائے گا آسام کے لوگ رونگالی بیہو منائیں گے ، جب کہ اڈیشہ میں مہا بشوبا پنا سنکرانتی کا تہوار منایا جائے گا مغربی بنگال میں پوئیلا بوئیشاکھ بنگالی نیا سال خوش آمدید کہے گا اور کیرالہ میں وشو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔
تمل ناڈو میں پتھنڈو کا جشن منایا جائے گا، جب کہ پنجاب اور شمالی ہندستان کے دیگر حصوں میں بیساکھی منائی جائے گی، جو امید اور مثبت سوچ کے جذبے کو فروغ دے گی۔
میں ہندستان اور دنیا بھر میں ان تمام لوگوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ، جو ان تہواروں کو منا رہے ہیں۔