NationalPosted at: Mar 16 2025 11:15PM پاکستان نے ہمیشہ دھوکہ دیا: مودی

نئی دہلی/واشنگٹن، 16 مارچ (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہاں (اسلام آباد) سے ہمیشہ دھوکہ ہی ملا ہے مسٹر مودی نے کہا، "حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو بلایا تھا، لیکن ہر امن کی کوشش کے بدلے دشمنی ہی ملی" انہوں نے کہا کہ "پاکستان کے عوام امن چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ایک دن پاکستان کو عقل آئے گی اور وہ امن کا راستہ اپنائے گا۔"
وزیر اعظم مودی نے یہ بات اتوار کو جاری ہونے والے امریکی مصنوعی ذہانت (اے آئی) محقق لیکس فریڈمین کے تین گھنٹے طویل پوڈ کاسٹ (انٹرویو) میں کہی۔ اس دوران انہوں نے پاکستان، چین، ٹرمپ، عالمی سیاست، کھیل، سیاست، آر ایس ایس سمیت اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
لیکس فریڈمین 15 اگست 1983 کو روس کے شہر چکالوسک میں پیدا ہوئے۔ سوویت یونین کے بکھرنے کے بعد ان کا خاندان امریکہ کے شہر شکاگو منتقل ہوگیا تھا۔ انہوں نے امریکہ میں الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی اور اب وہ ایک معروف اے آئی محقق ہیں۔
فریڈمین اپنے پوڈ کاسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ، ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس، اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بھی انٹرویو کر چکے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ "پاکستان کے عوام دہشت گردی کے سائے میں جینے سے تھک چکے ہوں گے۔ 2014 میں جب میں پہلی بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے والا تھا، تو میں نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ امید تھی کہ دونوں ممالک ایک نیا باب شروع کریں گے، لیکن ہر امن کی کوشش کو دشمنی اور دھوکہ ملا۔ پاکستان کے عوام بھی مسلسل تصادم، بےچینی اور دہشت کے سائے میں زندگی گزارنے سے تنگ آ چکے ہوں گے۔"
جاری
یواین آئی۔ م س