Thursday, Sep 17 2026 | Time 08:38 Hrs(IST)
National

ہند-روس دوستی ’قطبی ستارے کی طرح‘، اقتصادی تعلقات بڑھیں گے: وزیر اعظم مودی

ہند-روس دوستی ’قطبی ستارے کی طرح‘، اقتصادی تعلقات بڑھیں گے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور روس کی دوستی کا موازنہ ’قطبی ستارے‘ سے کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے مسٹر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ یہاں حیدرآباد ہاؤس میں 23ویں ہند-روس سالانہ سربراہ میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان اقتصادی شعبے میں روس کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پوتن کے اس دورے میں دونوں ممالک نے اقتصادی اور تجارتی شعبے، کارکنوں کی نقل و حرکت اور پیشہ ورانہ تربیت، تجارتی راستوں کی ترقی، جہاز سازی اور ملاحوں کے لیے تربیت، یوریا کی پیداوار، انتہائی اہم معدنیات، جوہری توانائی، خوراک کی حفاظت کے معیارات،حفظان صحت اور طبی تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی بات چیت میں دونوں فریقوں نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے 2030 تک کا ایک اقتصادی تعاون پروگرام بنایا ہے۔
مسٹر مودی نے ہند-روس تعلقات پر کہا، ’’گزشتہ آٹھ دہائیوں میں دنیا میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ انسانیت کو کئی چیلنجوں اور بحرانوں سے گزرنا پڑا ہے اور ان سب کے باوجود ہند–روس دوستی ایک قطبی ستارے کی طرح بنی رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے یہ تعلقات باہمی احترام اور گہرے اعتماد پر مبنی ہیں اور وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ کھرے اترے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور روس کی کمپنیوں کے فورم کے ذریعے دونوں ملکوں کے اقتصادی اور کاروباری تعلقات کو نئی طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے پورا یقین ہے کہ یہ پلیٹ فارم ہمارے کاروباری تعلقات کو نئی طاقت دے گا۔ اس سے برآمدات، مشترکہ پیداوار اور مشترکہ اختراع کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔‘‘ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریق ہند-یوریشیائی اقتصادی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق بات چیت جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یو این آئی – م ک۔ایف اے

خاص خبریں
اب 25 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پانے والے لازمی طور پر ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کے دائرے میں

اب 25 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پانے والے لازمی طور پر ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کے دائرے میں

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے لازمی دائرے کی خاطر تنخواہ کی حد 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہےوزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کے میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی یہ نظام 17 ستمبر 2026ء کو وشوکرما جینتی کے دن سے نافذ العمل ہوگا۔

...مزید دیکھیں
یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی،16 ستمبر (یو این آئی) 2,000 روپے سے زائد کے یو پی آئی لین دین پر فیس عائد کیے جانے کے کسی بھی نظام کو لے کر تاجروں میں تشویش بڑھ رہی ہے  صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ یو پی آئی آج ملک کے کروڑوں تاجروں اور گاہکوں کے لیے ادائیگی کا آسان، تیز اور سہولت بخش ذریعہ بن چکا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی کل کریں گےسیمی کون انڈیا کا افتتاح ، 600 سے زیادہ کمپنیاں ہوں گی شامل

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو یہاں یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کا افتتاح کریں گے اور ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں

یوپی آئی چاجز امریکی دباؤ کا نتیجہ: کانگریس

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ ہندوستان پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی تیاری کرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کر رہا ہے لیکن مودی حکومت نے امریکی دباؤ میں یوپی آئی پر صفر ایم ڈی آر التزام ختم کر کے فیس لگانے کا راستہ کھول دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

فوجی سربراہ روس کے دورے پر، دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے پر ہوگی بات چیت

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) فوجی سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ بدھ سے روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

جے شنکر بھوٹان کے 2 روزہ دورے پر، وزیر خارجہ اور اعلیٰ قیادت سے کریں گے ملاقات

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس. جے شنکر بدھ سے بھوٹان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

ہریانہ، پنجاب میں بارش کا نیا سلسلہ؛ راجستھان سے مانسون کی واپسی قریب، 2 دن تیز بارش کا امکان

پنچکولہ، 16 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ اور پنجاب میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

...مزید دیکھیں

پنت کو ایرانی کپ میں ریسٹ آف انڈیا کا کپتان بنایا گیا

16 Sep 2026 | 10:34 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے والے رشبھ پنت کو 2025-26 رنجی ٹرافی چیمپئن جموں و کشمیر کے خلاف ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا کی قیادت سونپی گئی ہے۔ سرفراز خان کو پنت کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ .

دو بیٹیاں ہونا میرے لیے ڈبل بونس ہے: انل کپور

16 Sep 2026 | 4:32 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار انل کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیاں سونم اور ریا ان کے لیے ڈبل بونس ہیں۔ انل کپور جلد ہی ’انڈیا کے ٹاپ 1%: دی انل کپور شو‘ میں نظر آئیں گے۔ شو کے دوران ایک کنٹسٹنٹ نے اپنے خاندان کو وقت دینے کے لیے کام سے وقفہ لینے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ اس پر انل نے اپنی زندگی کا ایک جذباتی تجربہ شیئر کیا۔.

آئی جی پی کشمیر نے افسران کو متحرک اور فوری ردعمل والے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی

16 Sep 2026 | 10:34 PM

سری نگر، 16 ستمبر (یو این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون سوجیت کمار نے بدھ کو افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حفاظتی انتظامات متحرک رہیں اور کسی بھی حساس صورت حال پر فوری ردعمل دینے کے قابل ہوں۔ انہوں نے وسطی کشمیر رینج میں موجودہ حفاظتی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے یہ ہدایات دیں۔ .