NationalPosted at: May 21 2026 2:24PM وزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 21 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا وزیر اعظم نے آج ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’سابق وزیر اعظم شری راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت مسٹر راجیو گاندھی 1984 سے 1989 تک ملک کے وزیر اعظم رہے 21 مئی 1991 کو تمل ناڈو کے سری پیرمبدور میں ایک انتخابی مہم کے دوران لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم (لٹے) کے ایک خودکش حملے میں ان کی موت ہوگئی تھی۔
اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی راجیو گاندھی کو یاد کیا اور ملک کی ترقی اور جمہوری اداروں میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یواین آئی۔الف الف