Thursday, Nov 13 2025 | Time 07:08 Hrs(IST)
National

مودی کی ریلی میں 13 مشنوں کے 25 سفارت کار شرکت کریں گے

مودی کی ریلی میں 13 مشنوں کے 25 سفارت کار شرکت کریں گے

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے غیر ملکی سفارت کاروں کے درمیان اپنی شناخت قائم کرنے اور سیاسی رابطے قائم کرنے کے لیے شروع کی گئی ’بی جے پی کو جانیں‘ مہم کے تحت یہاں واقع 13 مشنوں کے 25 سفارت کاروں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جو ہفتہ کو یہاں ہونے والی ریلی میں شرکت کریں گے۔
بی جے پی کے خارجہ شعبے کے انچارج وجے چوتھائی والے نے ایک ریلیز میں کہا کہ ہندوستان کے جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار، لوک سبھا انتخابات کی جاری تقریبات کے درمیان ہندوستان میں تیرہ سفارتی مشنوں کے 25 نمائندے 18 مئی کو نئی دہلی میں آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی ۔ یہ تمام سفارت کار وزیراعظم کے جلسے میں عوام کے جوش و خروش کا تجربہ کریں گے۔
مسٹر چوتھائی والے نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے افراد میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، انڈونیشیا، جاپان، ماریشس، نیپال، روس، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ اور برطانیہ کے سفارتی مشنوں کے نمائندے شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا کی طرف سے شروع کی گئی 'بی جے پی کو جانو' مہم کا حصہ ہے۔ یہ اقدام سفارتی برادری کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں کو ہندوستان کے جمہوری عمل کی متحرک نوعیت کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
کابینہ نے دہلی کار بم دھماکہ کی سخت مذمت کی، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اعادہ کیا

کابینہ نے دہلی کار بم دھماکہ کی سخت مذمت کی، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اعادہ کیا

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے دہلی کار بم دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا گھناؤنا واقعہ قرار دیا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تئيں عزم کا اعادہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے اس واقعہ میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

...مزید دیکھیں
بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے اپنے دورے سے واپسی پر بدھ کو یہاں لوک نائک جے پرکاش اسپتال کا دورہ کیا اور دہلی دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی مسٹر مودی دھماکے کے ایک دن بعد منگل کو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے اور آج دوپہر واپسی پر وہ زخمیوں سے ملنے ایئرپورٹ سے سیدھے اسپتال گئے ڈاکٹروں اور اہلکاروں نے انہیں علاج سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

...مزید دیکھیں
دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

نئی دہلی، 12 نومبر ( یو این آئی )دہلی میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں، جو مبینہ طور پر جیشِ محمد کے لیے کام کرنے والے ایک "ڈاکٹر دہشت گرد ماڈیول" سے منسلک بتایا جا رہا ہے، اب تک 15 افراد کو گرفتار اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے یہ گرفتاریاں جموں و کشمیر پولیس نے کی ہیں اور اب تک کل 56 ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے اس ماڈیول پر پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر لال قلعے میں ہونے والے دھماکے کا الزام ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ  مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے ساتھ مالابار مشق میں آسٹریلیا بھی شامل ہوگیا ہے یہ ایک بڑی بحری مشق ہے جو ہند بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی عکاسی کرتی ہے اس مشق کو علاقائی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے اور سمندری ڈومین میں اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سرکاری ذرائع نے کہا، "مالابار مشق آسٹریلیا اور ہمارے ساتھی ممالک کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، اجتماعی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے اور عالمی رابطوں میں پائے جانے والے خلاء کو دور کرکے ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے قابل بناتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

سری نگر،12 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 سو سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
ساہتیہ اکادمی : 'بال ساہتیہ پرسکار 2025 ' تقریب کا انعقاد 14 نومبر کو

ساہتیہ اکادمی : 'بال ساہتیہ پرسکار 2025 ' تقریب کا انعقاد 14 نومبر کو

نئی دہلی، 12 نومبر(یو این آئی) بچوں کے ادب کی صنف میں ساہتیہ اکادمی کا سالانہ ایوارڈ ' بال ساہتیہ پرسکار 2025 'کی تقریب 14 نومبر کو یہاں منعقد ہوگی یہ انعامات اکادمی کے صدر مادھو کوشک پیش کریں گے اس تقریب میں ممتاز گجراتی مصنفہ ورشا داس اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی اور اکادمی کی نائب صدر کمد شرما شکریہ ادا کریں گی جب کہ استقبالیہ خطبہ ساہتیہ اکادمی کی سکریٹری پلوی پرشانت ہولکردیں گی ایوارڈ یافتہ کتابیں اور ایوارڈ حاصل کرنے والے یہ ہیں: آسامی - میناہنتر پادیا (شاعری)، سریندر موہن داس؛ بنگالی – ایکونو گئے کانتا دیے (کہانیاں)، تردیب کمار چٹوپادھیائے؛ بوڈو – کھانتھی بُوسن ارو اکھو دانائی (کہانیاں)، بنئے کمار برہما؛ ڈوگری - ننھی تور (شاعری)، پی ایل۔

...مزید دیکھیں
سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش  خراج تحسین کیا

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش خراج تحسین کیا

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں ادارے کے فاؤنڈر ٹرسٹی، سابق مرکزی وزیر اورآل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انٹرنیشنل افیئرز کمیٹی کے چیئرمین اور معروف وکیل سلمان خورشید کو استقبالیہ دیا گیا اور ان کے اعزاز میں ایک نشست کا انعقادکیا گیا جاری ریلیز کے مطابق یہ اعزاز انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی بین الاقوامی اُمور کمیٹی کے صدر بنائے جانے اور حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں "راجیو گاندھی فاؤنڈیشن ایوارڈ" سے نوازے جانے پر آئی۔

...مزید دیکھیں
وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

12 Nov 2025 | 10:59 PM

سری نگر،12نومبر(یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے وادی کے تقریباً تمام اضلاع میں ایک بڑے اور مربوط آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کے خلاف منظم کارروائی انجام دی۔ اس کارروائی میں پولیس، اسپیشل آپریشنز گروپ، سی آر پی ایف اور دیگر سلامتی ایجنسیوں کی مشترکہ ٹیموں نے کولگام، اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ، اونتی پورہ، سوپور اور گاندربل اضلاع میں سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔.