NationalPosted at: Jun 16 2026 3:12PM مودی کو سلوواکیہ کے اعلی ترین سرکاری اعزاز سے نوازا گیا

نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) سلوواکیہ نے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز "دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس" سے نوازا ہے سلوواکیہ کے تین روزہ دورے پر گئے مسٹر مودی کو صدر پیٹر پیلیگرینی نے پیر کی رات ایک خصوصی تقریب میں سلوواکیہ کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز "دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس" سے نوازا وزیر اعظم نے اس خصوصی اعزاز کے لیے صدر، سلوواکیہ کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اعزاز قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں اور ہندوستان اور سلوواکیہ کے درمیان دیرپا دوستانہ تعلقات کے نام ہے۔
وزیر اعظم نے اس اعزاز کو ہندوستان اور سلوواکیہ کے لوگوں کو جوڑنے والی اپنائیت، اعتماد اور محبت کا ثبوت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کی آنے والی نسلوں کو ان کی خصوصی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترغیب دے گا۔ یہ وزیر اعظم مودی کو ملنے والا 33 واں بین الاقوامی یا عالمی اعزاز ہے۔
مسٹر مودی جی 7 ممالک کے 52 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج فرانس کے ایویان شہر روانہ ہوں گے۔ ہندوستان اس کانفرنس میں پارٹنر ملک کے طور پر حصہ لے رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔