NationalPosted at: Apr 25 2025 7:02PM کیر اسٹارمر نے مودی سے فون پر بات کی اور پہلگام حملے کی سخت مذمت کی
نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی اور جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا دفتر خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہاں 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ"ہندوستانی سرزمین پر اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے معصوم لوگوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ برطانیہ اس سانحے کی گھڑی میں ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔"
یواین آئی۔ظ ا