InternationalPosted at: May 15 2026 2:57PM وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا
ابو ظہبی، 15 مئی (یو این آئی) چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شروع ہوئی۔ وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد وزیراعظم کا صدر آل نہیان کے ساتھ علیحدہ سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔
مسٹر مودی آج صبح متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابو ظہبی سے ان کا آج شام ہی نیدرلینڈز جانے کا پروگرام ہے۔
یواین آئی۔ م س