Wednesday, Aug 19 2026 | Time 13:42 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی معاہدے کا نفاذ ایک اہم سنگِ میل: وزیر اعظم مودی

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی معاہدے کا نفاذ ایک اہم سنگِ میل: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) اور سماجی تحفظ کے معاہدے کے نفاذ کو ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے پی ایم مودی نے بدھ کے روز وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل کی سوشل میڈیا پر اس معاہدے کے آج سے نافذ ہونے سے متعلق پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا نفاذ ہندوستان-برطانیہ شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "یہ ہندوستان-یونائیٹڈ کنگڈم شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے اور سماجی تحفظ کے معاہدے کے نفاذ کے ساتھ ہی ہمارے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونے جارہے ہیں۔ یہ دونوں تاریخی معاہدے ہماری مشترکہ امنگوں کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے ٹھوس مواقع میں تبدیل کرتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ سی ای ٹی اے ہمارے کسانوں، کاروباریوں اور ایم ایس ایم ای کے لیے نئی رفتار لے کر آئے گا۔ کئی ابھرتے ہوئے شعبوں کو برطانیہ کی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ خدمات اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو بھی مزید مستحکم کرے گا، ساتھ ہی ہنر مند ہندوستانی صلاحیتوں کی نقل و حرکت کو بھی فروغ دے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی تحفظ کا معاہدہ برطانیہ میں عارضی طور پر کام کرنے والے ہندوستان پیشہ ور افراد کو انمول تعاون فراہم کرے گا اور ہندوستانی اداروں کی مسابقت کو مزید مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ "یہ کامیابی ہماری دونوں جمہوریتوں کے درمیان بھرپور اعتماد اور تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور اختراع پر مبنی مستقبل کی شراکت داری کی تعمیر کے تئیں ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ ہندوستان اور یونائیٹڈ کنگڈم مشترکہ خوشحالی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔" دونوں ممالک نے گزشتہ سال یہ تاریخی معاہدہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ م ع

خاص خبریں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش، پنجاب اور گجرات میں نئے ریاستی انچارج مقرر کیے ہیں، جن میں ونود تاوڑے کو اتر پردیش، ستیش پونیا کو پنجاب اور ترون چُگ کو گجرات کی ذمہ داری ملی ہے پارٹی کے قومی صدر نِتن نبین نے منگل کے روز اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارجوں اور شریک انچارج کی تقرری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ذات پرمبنی مردم شماری  پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

ذات پرمبنی مردم شماری پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت پر ایک بار پھر یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

صوفی روایات، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے عزم کو آگے بڑھانے کا عہد
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے لیے "سدبھاؤنا ایوارڈ" دینے کا مطالبہ
فتح پور سیکری (آگرہ) ،18 اگست (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ کے سابق سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین چشتی رئیس میاں ؒکا چہلم شریف عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں منایا گیا۔

...مزید دیکھیں
جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی/آسام، 18 اگست (یو این آئی) بالائی آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد اور خاندانوں کی فوری امداد اور مستقل بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی و بازآبادکاری مہم جاری ہے۔

...مزید دیکھیں