Wednesday, Jul 16 2025 | Time 13:49 Hrs(IST)
National

مودی نے یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل کی

مودی نے یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل کی

نئی دہلی/وشاکھاپٹنم، 21 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کو پوری دنیا کے لئے امن، ہم آہنگی اور صحت کی تحریک بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ یوگا کے عالمی دن کے مرکزی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان یوگا کے فروغ کے لئے اس میں موجود سائنس کو جدید تحقیق کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوگا کو جدید طبی نظام میں جگہ دلانے کی کوشش جاری ہے۔
مسٹر مودی نے کہا، "نیشنل آیوروید مشن کے ذریعے بھی یوگا اور ویلنس کے منتر کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بھی مؤثر مدد لی گئی ہے۔"
یوگا کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، "آئیے ہم سب مل کر یوگا کو ایک عوامی تحریک بنائیں، ایک ایسی تحریک جو دنیا کو امن، صحت اور ہم آہنگی کی طرف لے جائے، جہاں ہر فرد دن کا آغاز یوگا سے کرے اور زندگی میں توازن حاصل کرے۔ جہاں ہر معاشرہ یوگا سے جڑے اور تناؤ سے آزاد ہو، جہاں یوگا انسانیت کو ایک دھاگے میں پرونے کا ذریعہ بنے اور جہاں یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ (ایک کرۂ ارض، ایک صحت کے لئے یوگا) ایک عالمی عزم بن جائے۔"
پروگرام میں آندھرا پردیش کے گورنر سیدعبدالنذیر ، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو، مرکزی وزراء کے رام موہن راؤ نائیڈو، پرتاپ راؤ جادھو، چندر شیکھر، بھوپتی راجو، سری نواس ورما، آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور کئی دیگر معزز شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ یوگا کی مشق کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا کا سیدھا سادا مطلب ہے جڑنا اور یہ دیکھنا خوشگوار ہے کہ یوگا آج دنیا کو کس طرح جوڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی یوگا دن کے ہمارے تجویز کے ساتھ آج 175 ممالک کھڑے ہیں۔ آج کی دنیا میں ایسی یکجہتی، ایسی حمایت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ آج یوگا کروڑوں لوگوں کی طرز زندگی بن چکا ہے۔ آج بریل رسم الخط میں بھی یوگا کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
آج 11ویں بین الاقوامی یوگا ڈے پر پوری دنیا میں جگہ جگہ یوگا کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ  کا کیا آغاز

امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ کا کیا آغاز

نیو یارک، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے برازیل کے خلاف 1974 کے تجارتی ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت کاروباری پالیسیوں کی جانچ شروع کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ  جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے  میں تعاون دینے کو تیار

ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے میں تعاون دینے کو تیار

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے میمن سنگھ میں مشہور فلمساز اور ادیب ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو منہدم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور اس جگہ کو میوزیم کی شکل دینے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری  دورے پر

وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری دورے پر

بھوپال، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج سے 19 جولائی تک اسپین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

لکھنؤ، 16 جولائی (یو این آئی) پورے شمالی ہندوستان میں بارش کے دوران اتر پردیش میں گنگا اور جمنا سمیت زیادہ تر ندیوں کی پانی کی سطح میں اضافے سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے اسکولوں کو  پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی کے اسکولوں کو پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) دہلی کے اسکولوں کو آج مسلسل تیسرے دن پانچ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی۔

...مزید دیکھیں
کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

پونے ، 16 جولائی (یو این آئی) لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کے پڑپوتے اور معروف اخبار 'کیسری' کے ایڈیٹر ڈاکٹر دیپک تلک کا ان کی رہائش گاہ پونے میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

...مزید دیکھیں