Friday, Feb 13 2026 | Time 22:50 Hrs(IST)
National

ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے خیالات، توانائی اور مقاصد کے ساتھ نوجوان طاقت قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے اور ملک کے ہر نوجوان کو عزم کے ساتھ ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنا ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کے دوسرے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی اصلاحات کی ہیں اور ان کے مرکز میں ملک کی نوجوان طاقت کو رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طاقت نئے خیالات، توانائی اور مقاصد کے ساتھ قوم کی تعمیر میں پیش پیش ہے اور اب ملک کے ہر نوجوان کو عزم کے ساتھ ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں تبدیلی اور اصلاحات کا جو سلسلہ حکومت نے شروع کیا ہے اس نے رفتار پکڑ لی ہے اور نوجوان طاقت ان اصلاحات کے مرکز میں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے نوجوانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک کے بعد ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپ انقلاب نے حقیقی رفتار حاصل کی ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان آج موضوعات، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں میں غیر معمولی ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے اور اس میں نوجوان طاقت آگے ہے۔
سوامی وویکانند کی جینتی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کے خیالات آج بھی نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔
نوجوان اور کھیل امور کی وزارت کے زیر اہتمام منعقد یہ کانفرنس ملک کے نوجوانوں کو 2047 تک وکست بھارت کے تصور کے ساتھ اپنے خیالات جوڑنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس سال کانفرنس کا موضوع نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم

خاص خبریں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان: وہ شخص جو  ’کنگ‘ ہوگا

طارق رحمان: وہ شخص جو ’کنگ‘ ہوگا

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن پہل کے تحت 2000 کروڑ روپے کے پہلے قومی بی آئی آر اے سی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمہوری استحکام اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مبارکباد دی ہے ۔

...مزید دیکھیں

۔۔۔۔ ۔۔۔۔

13 Feb 2026 | 10:46 PM

یہ پروجیکٹ نہ صرف بڑے پولٹری اور ایکوا کلچر انٹیگریٹرز کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو بھی مؤثر لاگت اور کارکردگی بڑھانے والے خوراک کے متبادل فراہم کرے گا ، جو بھارتی زرعی نظام کے مطابق ہوں۔ اس اقدام سے اینٹی مائیکروبیل مزاحمت ( اے ایم آر ) ، فیڈ سکیورٹی اور بڑھتی ہوئی ان پٹ لاگت کے اہم چیلنجوں کو حل کیا جا سکے گا اور ماحولیاتی پائیداری میں بھی مثبت اثر پڑے گا۔ .

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکہ کی نیدرلینڈز پر 93 رن سے یکطرفہ فتح، سائی تیجا اور ہرمیت سنگھ کی شاندار کارکردگی

13 Feb 2026 | 10:33 PM

چنئی، 13 فروری (یو این آئی): سائی تیجا ایم (79) اور شبھم رانجنے (ناباد 48) کی زبردست بلے بازی کے بعد ہرمیت سنگھ (چار وکٹیں) اور شیڈلی وان شالکویک (تین وکٹیں) کی بہترین گیند بازی کی بدولت امریکہ نے جمعہ کے روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں مقابلے میں نیدرلینڈز کو 93 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔.

نارائن پور: آئی ٹی بی پی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، جنگل سے پسٹل، دھماکہ خیز مواد برآمد

13 Feb 2026 | 10:23 PM

نارائن پور، 13 فروری (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں اوینگر تھانہ علاقے کے گھنے جنگلات اور پہاڑی سلسلوں میں چلائی گئی ایک مشترکہ سرچ مہم کے دوران سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ہند تبت سرحدی پولیس کی 29 ویں بٹالین اور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیم نے 12 فروری کو نکسل مخالف مہم کے تحت اس علاقے میں تلاشی کی کارروائی انجام دی۔.

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

13 Feb 2026 | 5:56 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے لے کر ضابطہ بندی تک، ترقی کے تمام مروجہ اصولوں کو یکسر تبدیل کر رہی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں اے آئی ملک کو ایک روشن مستقبل کی سمت گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ .