NationalPosted at: Apr 8 2026 3:45PM کانگریس کا محسنہ قدوائی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار، کھرگے نے تجربہ کار رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ کے روز محسنہ قدوائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہندوستانی سیاست کی معزز ترین رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا انہوں نے مختلف اوقات میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کی نمائندگی کی، اور سماجی انصاف، خواتین کو بااختیار بنانے اور ہمہ گیر ترقی کے لیے ایک آواز کے طور پر کام کیا۔
انہوں نے مرکزی حکومت میں کئی اہم وزارتی قلمدان بھی سنبھالے، جس کے ذریعے انہوں نے اعلیٰ ترین سطح پر پالیسی سازی میں اپنا تعاون پیش کیا۔
کانگریس کے اندر، انہوں نے کانگریس ورکنگ کمیٹی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی سینئر رکن کے طور پر پارٹی کی حکمت عملی ترتیب دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔