Saturday, Mar 14 2026 | Time 14:22 Hrs(IST)
National

رمضان کا چاند نظر آگیا، جمعرات سے پہلا روزہ

رمضان کا چاند نظر آگیا، جمعرات سے پہلا روزہ

نئی دہلی، 18فروری (یو این آئی) بہار کے ساتھ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی خبریں موصول ہورہی ہیں لہذا رمضان کا پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا یہ اطلاع مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے دی ہے مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ، پھلواڑی شریف پٹنہ، مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل لکھنو، مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی، رویت ہلال کمیٹی آل انڈیا ملی کونسل بہار، دارلقضا ادارہ شرعیہ،اورنگ آباد، بہار، بھٹکل اور دیگر علاقوں کی رویت ہلال کمییٹوں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے اس لئے یکم رمضان 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا اور پہلا روزہ جمعرات کے روز سے رکھا جائے گا۔ دارالعلوم دیوبند مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا البتہ ملک کے مختلف علاقوں سے رویت کی متعدد خبریں موصول ہوئیں اور چاندن دیکھنے والوں سے براہ راست چاند دیکھنے کی تصدیق ہوئی۔ اس لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند فیصلہ کرتی ہے کہ کل مورخہ 19 فروری سے پہلا روزہ ہوگا۔
مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ، پھلواڑی شریف پٹنہ کے قاضی انظار عالم قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ پٹنہ میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر پٹنہ اوراس کے اطراف میں چاند نظر نہیں آیا البتہ رانچی، لوہر دگا، چترا، سیسئی،نوادہ، دربھنگہ، گیا، ڈیری آن سون و دیگر مقامات پر چاند نظر آیا جس کی تصدیق کرلی گئی۔ا س لئے یکم رمضان 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی نے اعلان کیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 19 فروری جمعرات کے روز سے ہوگا۔
اس کے علاوہ شاہی جامع مسجد فتح پوری رویت ہلال کمیٹی، دہلی اور ملک کی مختلف رویت ہلال کمییٹوں نے چاند دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکہ! وفاقی عدالت کا جیروم پاؤل کے خلاف جاری تحقیقات مسترد

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکی وفاقی عدالت نے چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاؤل کے خلاف جاری حکومتی تحقیقات کو مسترد کر دیا، عدالت کے اس فیصلہ سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسی کو دھچکہ پہنچا۔

...مزید دیکھیں

امریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ خارک پر واقع فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

...مزید دیکھیں

ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کی دھمکی، دشمن خطے میں جہاں بھی ہوگا اسے خاک میں ملادیں گے

تہران، 14 مارچ (یو این آئی) ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے وارننگ دی ہے کہ دشمن خطےمیں جہاں بھی ہوگا اسے جلادیں گے اور ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 14 مارچ (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے ہفتہ کو بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔

...مزید دیکھیں
شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

موگا، 14 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں کلی چاہلاں میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکتہ ریلی براہ راست نشر ہوگی

لکھنؤ ، 14 مارچ (یو این آئی) کولکتہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہونے والی ایک بڑی ریلی ہفتہ کو براہ راست نشر کی جائے گی اور اسے اتر پردیش کے شہروں لکھنؤ ، وارانسی اور نوئیڈا میں بنگالی برادری کے ارکان دیکھیں گے اور سنیں گے ۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں سے فصل کی لاگت کے ساتھ مزید 50 فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وعدہ نبھانا نہیں چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں

ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ہوگی ریلیز

14 Mar 2026 | 12:43 PM

ممبئی، 14 مارچ (یو این آئی) ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ تعلیم کے شعبے میں پھیلے کمپٹیشن پر مبنی 'رفتار' آرزو، محبت اور لالچ کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ آدتیہ نمبالکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو 'کانپا فلم' کے بینر تلے پتر لیکھا نے پروڈیوس کیا ہے۔ .

ہریانہ بھی کینسر متاثرہ ریاست بنتا جا رہا ہے: شیلجا

14 Mar 2026 | 2:06 PM

چنڈی گڑھ، 14 مارچ (یو این آئی) ہریانہ کے سرسا سے رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا نے ریاست میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کینسر کے معاملات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور ہماچل پردیش کے ساتھ ساتھ اب ہریانہ بھی تیزی سے کینسر سے متاثرہ ریاست بنتا جا رہا ہے۔.