Monday, Jul 13 2026 | Time 02:24 Hrs(IST)
Regional

وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری دورے پر

وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری  دورے پر

بھوپال، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج سے 19 جولائی تک اسپین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ریاست میں سرمایہ کاری کے ذریعے صنعتی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اپنے دورہ اسپین کے دوران وہ میڈرڈ میں منعقدہ "انویسٹ ان مدھیہ پردیش" بزنس فورم سے خطاب کریں گے اور صنعت، سیاحت، کھیل، ثقافت اور فلم پروڈکشن سے متعلق موضوعات پر اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔
اسپین کے دورے کے پہلے دن16 جولائی کو ہندوستانی سفیر دنیش کے پٹنائک وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سے خیر سگالی ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ "انویسٹ ان مدھیہ پردیش" بزنس فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس سیشن میں سینئر افسران سیاحت، صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری، آئی ٹی اور انفرااسٹرکچر سیکٹر پر پریزنٹیشن دیں گے۔
اسپین-انڈیا کونسل فاؤنڈیشن کے صدر جوآن اگناسیو اینٹریکنالیس بھی بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔ نیچر بائیو فوڈز کے سی ای او روہن گروور اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو فورم میں موجود صنعت کاروں کو مدھیہ پردیش میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی جانکاری دیں گے۔ نیٹ ورکنگ لنچ میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اسپین کے سرکردہ صنعت کاروں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ کھیلوں کے شعبے میں معروف اسپورٹس انفرااسٹرکچر ڈیزائن اور کنسلٹنگ فرم 'پاپولس' کی پریزنٹیشن میں شرکت کریں گے۔ اس میں مدھیہ پردیش میں کھیلوں کے جدید انفرااسٹرکچر کی ترقی پر بات کی جائے گی۔
اس کے بعد ڈاکٹر یادو اسپین فلم کمیشن کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں مدھیہ پردیش میں بین الاقوامی سطح کی فلم کی شوٹنگ اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو پراڈو میوزیم کا بھی دورہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ اسپین میں مقیم ہندوستانی تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور میڈرڈ میں منعقدہ خصوصی عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔

خاص خبریں
مودی نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

مودی نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

نئی دہلی، 12 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے شیخ حمد کو ایک دور اندیش سیاست داں قرار دیا جنہوں نے قطر کو ایک خوشحال اور جدید ملک میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہندستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بھی مضبوط کیا تھا وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کیے گئے ایک تعزیتی پیغام میں شیخ حمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قطر کی قیادت، شاہی خاندان اور وہاں کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران

ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران "دہلی چلو" تحریک چلائی جائے گی: عمر عبداللہ

جموں، 12 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہ کہتے ہوئے کہ "اب بہت ہو چکا"، ریاستی درجہ کی بحالی کے مطالبے کو تیز کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران 20 جولائی سے "دہلی چلو" تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اب مزید اس بات کا انتظار نہیں کر سکتے کہ مرکز اپنے وعدے کو کب پورا کرے گا۔

...مزید دیکھیں
تین یورپی ممالک کے دورے پر جائیں گے گوئل، تجارتی وفد کی قیادت کریں گے

تین یورپی ممالک کے دورے پر جائیں گے گوئل، تجارتی وفد کی قیادت کریں گے

نئی دہلی، 12 جولائی (یواین آئی) تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل 13 سے 17 جولائی تک اسپین، بیلجئیم اور فن لینڈ کے دورے پر جانے والے ایک اعلیٰ سطحی ہندستانی تجارتی وفد کی قیادت کریں گے یہ دورہ یورپ میں اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے ہندستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
مجموعی صحت کی دیکھ بھال میں ہومیوپیتھی کا رول بہت اہم ہے: سابق گورنر پی ایس سری دھرن پلئی

مجموعی صحت کی دیکھ بھال میں ہومیوپیتھی کا رول بہت اہم ہے: سابق گورنر پی ایس سری دھرن پلئی

نئی دہلی، 12 جولائی( یو این آئی) مجموعی صحت کی دیکھ بھال میں ہومیوپیتھی کا رول بہت اہم ہے، ہومیوپیتھی دنیا کا دوسرا سب سے بڑا طبی نظام ہے، جس پر لاکھوں لوگ اس کے محفوظ اور جامع شفا یابی کے نقطہ نظر کے سبب اعتماد کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہارگوا و میزورم کے سابق گورنر پی ایس سری دھرن پلئی نے ڈاکٹر ایس سی دیب ہومیو ریسرچ لیبارٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کی 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ یہ لیبارٹری ہومیوپیتھی کے فروغ میں جی جان سے لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی یہ کمپنی انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔

...مزید دیکھیں
عمران خان کی  تاریخی رہائش گاہ لندن میں فروخت کے لیے پیش، قیمت 25 ملین پاؤنڈ مقرر

عمران خان کی تاریخی رہائش گاہ لندن میں فروخت کے لیے پیش، قیمت 25 ملین پاؤنڈ مقرر

لندن، 12 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی رہائش گاہ، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کئی برس تک مقیم رہے، فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے  غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پرتعیش جائیداد کی قیمت 25 ملین برطانوی پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نیشنل اکالی دل تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے ملک بھر میں میٹنگیں کرے گا: پرم جیت سنگھ پمّا

نیشنل اکالی دل تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے ملک بھر میں میٹنگیں کرے گا: پرم جیت سنگھ پمّا

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) نیشنل اکالی دل نے تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے دہلی سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں میٹنگیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کا اعلان دل کے قومی صدر مسٹر پرم جیت سنگھ پمّا نے کیا، انہوں نے بتایا کہ میٹنگوں کے ذریعے بڑی تعداد میں نئے اراکین کو تنظیم سے جوڑا جائے گا اور مختلف ریاستوں میں تنظیم کو وسعت دی جائے گی، مسٹر پرم جیت سنگھ پمّا نے کہا کہ نیشنل اکالی دل طویل عرصے سے عام عوام کے مسائل اور سماجی امور کو نمایاں طور پر اٹھاتا آ رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
قالیباف کا سخت پیغام، یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے

قالیباف کا سخت پیغام، یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے

تہران، 12 جولائی (یو این آئی) ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے  انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ معاہدوں پر عمل درآمد ضروری ہے، بصورت دیگر اس کی قیمت چکانا ہوگی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے لکھا، "ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یا اپنے وعدے پورے کریں یا پھر اس کی قیمت چکائیں۔

...مزید دیکھیں

ایس جانکی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں

12 Jul 2026 | 8:54 PM

میسورو، 12 جولائی (یو این آئی) برصغیر کی ممتاز پلے بیک گلوکارہ ایس جانکی کی اتوار کے روز میسورو میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ اس موقع پر ہزاروں سوگوار مداح، معروف فنکار، موسیقار اور سیاسی رہنما موجود تھے، جنہوں نے ہندوستانی موسیقی کی اس عظیم شخصیت کو اشک بار آنکھوں سے الوداع کہا، جن کی آواز کئی نسلوں تک ہندوستانی سنیما کی پہچان بنی رہی۔.