NationalPosted at: Mar 21 2025 9:24PM دہلی کے ایمس نے صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے: مرمو
نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے صحت کی دیکھ بھال اور طبی تعلیم میں ایک معیار قائم کیا ہے اور انسٹی ٹیوٹ سے فارغ التحصیل ڈاکٹر اور محققین صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے اور لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
جمعہ کو یہاں ایمس کے 49ویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ ایمس گیتا کے کرم یوگ کی چلتی پھرتی تجربہ گاہ ہے۔ یہ ایک قابل فخر میڈ ان انڈیا کامیابی کی کہانی ہے اور یہ پورے ملک میں قابل تقلید ماڈل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمس کی ذمہ داری صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور تحقیق سے آگے ہے۔ یہ ایک ایسے ماحول کو پروان چڑھانے تک پھیلا ہوا ہے جہاں ہر آواز سنی جاتی ہے، وسائل کا درست استعمال کیا جاتا ہے اور ایکسی لنس ماڈل ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا اور دیگر اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
یواین آئی۔الف الف