NationalPosted at: Mar 13 2025 7:36PM مرمو نے عوام کو ہولی کے مقدس موقع پر مبارکباد پیش کی
نئی دہلی 13 مارچ (یواین آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ہولی کے مقدس تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے محترمہ مرمو نے جمعرات ہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا، "ہولی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک کے تمام لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا، "رنگوں کا یہ تہوار اپنے ساتھ خوشی اور جوش و خروش لے کر آتا ہے۔ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبات کو مضبوط کرتا ہے۔ ہولی کے بہت سے رنگ تنوع میں اتحاد کے جذبے کو ظاہر کرتے ہیں۔ ہولی کا یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت بھی ہے۔ یہ تہوار ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں ہر ایک کے ساتھ محبت اور ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشحالی اور خوشیاں لائے۔
یواین آئی۔ م س