NationalPosted at: Mar 23 2025 10:29PM ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے: مرمو

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے تپ دق (ٹی بی) کو قومی اور عالمی چیلنج قرار دیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے اتوار کو ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محترمہ مرمو نے کہاکہ "ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر میں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے زیراہتمام قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے ذریعے لوگوں کی شرکت کے ذریعے عوامی بیداری بڑھانے کے لیے چلائی جا رہی قومی مہم کی تعریف کرتی ہوں۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ ٹی بی کا خاتمہ ایک قومی اور عالمی صحت کا چیلنج ہے۔ اس متعدی بیماری نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو سماجی اور معاشی طور پر متاثر کیا ہے۔ قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت ٹی بی کی روک تھام اور آگاہی مہم کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ دہائی کے دوران ملک میں ٹی بی کے کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ "میں ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے اس غیر معمولی تعاون کی تعریف کرتی ہوں۔ میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں سے ہندوستان کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔"
یواین آئی۔ ظا