Thursday, May 22 2025 | Time 12:59 Hrs(IST)
National

این ٹی اے پر سفارشات کے لیے رادھا کرشنا کی صدارت میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

این ٹی اے پر سفارشات کے لیے رادھا کرشنا کی صدارت میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت تعلیم نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے صاف شفاف، آسان اور غیرجانبدارانہ امتحان کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کی صدارت میں اعلیٰ سطحی ماہرین کی سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ہفتہ کو وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق کمیٹی امتحانی عمل کے نظام کو بہتر بنانے، ڈیٹا سیکیورٹی پروٹوکول اور این ٹی اے کے ڈھانچے اور کام کاج کو بہتر بنانے کے حوالے سے دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ وزارت کو پیش کرے گی۔
ریلیز کے مطابق اس کمیٹی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) دہلی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ۔ بی۔ جے۔ راؤ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) مدراس کے شعبہ سول انجینئرنگ کے پروفیسر ایمریٹس کے۔ رام مورتی، پیپل ا سٹرانگ اور بورڈ ممبر کرمایوگی بھارت کے شریک بانی، پروفیسر پنکج بنسل، ڈین اسٹوڈنٹ افیئرز، آئی آئی ٹی دہلی۔ آدتیہ متل اور جوائنٹ سکریٹری برائے تعلیم، حکومت ہند گووند جیسوال کو مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رادھا کرشنا اس وقت کانپور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ ( این ای ای ٹی ) اور یو جی سی ۔ این ای ٹی امتحان میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں بحث چل رہی ہے اور یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ طلباء کے مفادات پر کسی بھی طرح سے سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی، اسی تناظر میں یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق کمیٹی کو امتحانی عمل کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے پورے امتحانی عمل کا تجزیہ کرنے اور نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار ( ایس او پی ایس ) کا جائزہ لینے کا پابند بنایا گیا ہے۔ این ٹی اے کے پروٹوکولز کو ایک مکمل جائزہ لینے اور نگرانی کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈیٹا سیکیورٹی پروٹوکول کو بہتر بنانے کے تناظر میں این ٹی اے کے موجودہ ڈیٹا سیکیورٹی پروسیسز اور پروٹوکولز کا جائزہ لینا اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات تجویز کرنا اور مختلف امتحانات کے لیے پیپر سیٹنگ اور دیگر پروسیسز سے متعلق موجودہ سیکیورٹی پروٹوکول کی جانچ کرنا اور بہتر بنانے کے لیے نظام کے اختیارات بڑھانے کے لیے سفارشات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مزید یہ کہ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں این ٹی اے کے تنظیمی ڈھانچے اور کام کاج کے بارے میں سفارشات کرنا اور ہر سطح پر افسروں کے کردار اور ذمہ داریوں کو واضح طور پر بیان کرنا اور این ٹی اے کے موجودہ شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لینا، بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنا اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا شامل ہے۔
کمیٹی اس حکم نامے کے جاری ہونے کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ وزارت کو پیش کرے گی۔ کمیٹی اس کی مدد کے لیے کسی بھی موضوع کے ماہر کو شامل کرسکتی ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
مودی نے دیشنوک میں بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

مودی نے دیشنوک میں بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو راجستھان کے بیکانیر ضلع میں دیشنوک ریلوے اسٹیشن پر بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

بھوپال، 22 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے چھ اسٹیشنوں - کٹنی، نرمداپورم، اورچھا، سیونی، شاجاپور اور شریدھام امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نرمداپورم ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

ممبئی، 22 مئی (یو این آئی) امریکی بانڈ ییلڈ میں تیز اچھال کے دباؤ میں مقامی سطح پر بھاری فروخت کی وجہ سے آج ابتدائی کاروبار میں مقامی اسٹاک مارکیٹ ڈھیر ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

22 May 2025 | 12:04 PM

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔