Wednesday, Aug 19 2026 | Time 08:33 Hrs(IST)
Entertainment

’’اننیا راج ایک فائٹر تھیں، خدا ان کی روح کو سکون دے، وہ اب ایک بہتر مقام پر ہیں‘‘: سیرت کپور

18 Aug 2026 | 6:08 PM

ممبئی، 18 اکتوبر (یو این آئی) اداکارہ سیرت کپور نے اپنی فلم ’ماریچ‘ کی شریک اداکارہ اننیا راج کے انتقال پر جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اننیا راج کا تقریباً ایک ماہ قبل انتقال ہوا تھا، جس کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ .

see more..

روہت صراف کا نیا اوتار، سچندر ناتھ سانیال کے رول میں زبردست انداز

18 Aug 2026 | 5:45 PM

ممبئی، 18 اگست (یو این آئی) ایمیزون پرائم ویڈیو کی انتہائی متوقع سیریز ’دی ریوولوشنریز‘ کی نئی جھلک میں اداکار روہت صراف مجاہد آزادی سچندر ناتھ سانیال کے کردار میں بہترین انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ میکرز کی جانب سے جاری کلپ میں روہت کا کردار آزادی کے لیے جنون اور انگریزی حکومت کے خلاف جدوجہد کا جذبہ دکھاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں، "جنون کو زندہ رکھا، موت سے بے خوف ٹکرایا، مقصد سے کبھی نہ ہٹا۔ غدر مچانے سب سے آگے، سر پھرے - دی ریوولوشنریز۔".

see more..

کینڈڈ لمحات سے لے کر فطرت کی خوبصورتی تک، ورلڈ فوٹوگرافی ڈے پر سونی سب کے فنکاروں نے اپنی پسند شیئر کی

18 Aug 2026 | 5:40 PM

ممبئی، 18 اگست (یو این آئی) فوٹوگرافی روزمرہ کے لمحات کو ایسی یادوں میں بدل دیتی ہے، جنہیں برسوں بعد بھی دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔ ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کے موقع پر سونی سب کے فنکار اقبال خان، مسکان بامنے، ارجن پونج، دکشا جوشی اور نتن بابو نے کیمرے سے اپنی پسندیدہ چیزیں کیپچر کرنے اور فوٹوگرافی سے اپنی وابستگی کے بارے میں بتایا۔.

see more..

موسیقارنہیں اداکار بننا چاتے تھے خیام

18 Aug 2026 | 3:23 PM

19 اگست برسی کے موقع پر...

see more..

جاں نثار اختر 2 آخری

18 Aug 2026 | 3:21 PM

ممبئی پہنچنے پر انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کچھ دنوں تک وہ مشہور ناول نگار عصمت چغتائی کے یہاں بھی رہے۔ انہوں نے سب سے پہلے فلم ''''شکایت'''' کے لئے نغمہ لکھا لیکن فلم کی ناکامی کے بعدانہیں اپنا فلمی کیریئر ڈوبتا نظر آیا لیکن انہوں نے اپنی ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ آہستہ آہستہ ممبئی میں ان کی شناخت بنتی گئی لیکن سال 1952 میں انہیں گہرا صدمہ پہنچا جب ان بیگم کا انتقال ہو گیا۔ تقریباً چار سال تک ممبئی میں جدوجہد کرنے کے بعد 1953 میں فلم ''''نغمہ'''' میں گلوکارہ شمشاد بیگم کی آواز میں ''''''''بڑی مشکل سے دل کی بیقراری میں قرار آیا'''''''' کی کامیابی سے وہ.

see more..

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں

18 Aug 2026 | 3:20 PM

جاں نثار اخترکی برسی(19 اگست) کے موقع پر.

see more..

سنگاپور سے ممبئی آنا میرے خواب کی طرف پہلا قدم تھا: آدھیا آنند

18 Aug 2026 | 2:07 PM

ممبئی، 18 اگست (یواین آئی) اداکارہ آدھیا آنند نے کہا ہے کہ نیٹ فلکس کی ویب سیریز ''بامبے بیگمز'' میں کام کرنے کے لیے سنگاپور سے ممبئی آنا ان کی زندگی اور اداکاری کے کیریئر کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا۔ آدھیا نے بتایا کہ اُس وقت وہ سنگاپور میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی تیاری کر رہی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے ''بامبے بیگمز'' کے لیے ہوئے ملک گیر آڈیشن میں حصہ لیا۔ آڈیشن کے کئی مراحل کے بعد تقریباً سات سے آٹھ ماہ میں انہیں دوبارہ بلایا گیا اور پروڈیوسروں نے انہیں ممبئی آ کر ورکشاپس میں شامل ہونے کے لیے کہا۔.

see more..

یش نے 700 فینس کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں

17 Aug 2026 | 4:12 PM

ممبئی، 17 اگست (یواین آئی) جنوبی ہندستانی فلموں کے سپر اسٹار یش نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے خاص لگاؤ کی مثال پیش کی ہے۔ یش نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 700 مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں اور آڈینس میں موجود ہر فین سے ملنے کے لئے تقریباً 30 منٹ تک رکے۔.

see more..

گلزار یوم پیدائش تین آخری

17 Aug 2026 | 9:43 AM

اس کے بعد شاعر کے طور پر گلزار پروگریسو رائٹرس ایسوسی ایشن (پی ڈبلیو اے ) سے منسلک ہوگئے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1961 میں ومل رائے کے اسسٹنٹ کے طور پر کیا۔ نغمہ نگار کے طور پر گلزار نے اپنا پہلا نغمہ ’’میرا گورا انگ لئی لے‘‘ 1963 میں ریلیز ومل رائے کی فلم بندنی کیلئے لکھا۔گلزار نے بطور شاعر بے شمار فلموں میں نغمے لکھے، ان کی فلمی شاعری میں ایک اچھوتا پن پایا جاتا ہے۔ شاعری میں تشبیہات کا استعمال ان کے نغموں کو منفرد بناتا ہے۔.

see more..

گلزار یوم پیدائش دو

17 Aug 2026 | 9:27 AM

گلزار کی شخصیت اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ انہوں نے اردو شاعری کی روایتی لطافت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جدید زندگی، شہری احساسات اور بدلتے ہوئے انسانی رشتوں سے جوڑا۔ ان کا شعری اسلوب ثابت کرتا ہے کہ سادہ لفظ بھی گہرا فلسفہ بیان کر سکتا ہے۔.

see more..

ارونا ایرانی دو آخری

17 Aug 2026 | 8:47 AM

ارونا ایرانی 18 اگست 1946 کو ممبئی، ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد فریدون ایرانی ایک تھیٹر گروپ (ناٹک منڈلی) چلاتے تھے اور ان کی والدہ سگونا ایک اداکارہ تھیں۔ وہ اپنے آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ انہوں نے چھٹی جماعت کے بعد اپنی پڑھائی چھوڑ دی تھی کیونکہ ان کے خاندان کے مالی حالات اتنے اچھے نہیں تھے کہ وہ تمام بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کر سکیں۔ارونا ایرانی نے فلم ''''انپڑھ'''' (1962) میں مالا سنہا کے بچپن کا رول ادا کیا۔ ابتدائی برسوں میں انہوں نے ''''جہاں آرا'''' (1964)، ''''فرض'''' (1967)، ''''اپکار'''' (1967) اور ''''آیا ساون جھوم کے'''' (1969) جیسی فلموں میں کئی چھوٹے اور م.

see more..

منیشا کوئرالا نے اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور جذباتی اداکاری سے الگ مقام بنایا

16 Aug 2026 | 3:37 PM

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) منیشا کوئرالا ہندی سنیما کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے 1990 کی دہائی میں اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ قدرتی، سنجیدہ اور جذباتی اداکاری سے الگ مقام بنایا۔ وہ ہندی کے علاوہ تمل، ملیالم اور نیپالی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ 16 اگست 1970 کو نیپال میں پیدا ہونے والی منیشا 2026 میں 56 برس کی ہو گئی ہیں۔.

see more..

ڈیوڈ دھون یوم پیدائش دو آخری

16 Aug 2026 | 3:22 PM

سال 1990 میں ریلیز ہونے والی ’سورگ‘ ڈیوڈ دھون کے کریئر کی اہم فلموں میں شامل رہی۔ راجیش کھنہ اور گووندا کی اداکاری سے سجی اس فلم کو ناظرین نے پسند کیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ دھون نے مزاح، خاندانی جذبات اور تفریح کو اپنی فلموں کی خاص پہچان بنا لیا۔.

see more..

رنویر سنگھ کی نئی فلم ’پرلے‘ کی شوٹنگ شروع، دنیا کے خاتمے کی کہانی!

16 Aug 2026 | 12:45 PM

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی اہم اور بڑی نئی فلم ’پرلے‘ کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اننیا برلا کے برلا اسٹوڈیوز، ٹرو اسٹوری فلمز اور ماں قسم فلمز کے زیر اہتمام بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری جے مہتا کر رہے ہیں۔.

see more..

منیشا کوئرالا نے دو آخری

16 Aug 2026 | 12:30 PM

2010 میں منیشا نے کاروباری شخصیت سمراٹ دہال سے شادی کی۔ تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی اور 2012 میں دونوں کی طلاق ہو گئی۔ اسی سال منیشا کو سرطان ہونے کا علم ہوا، لیکن انہوں نے اس بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سرطان کو شکست دی۔سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں انہوں نے ملکہ جان کا مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار اداکاری کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے سراہا گیا اور ملکاجان ان کے کریئر کے مقبول کرداروں میں شامل ہو گیا۔.

see more..

یوم آزادی پر ریلیز ہوا نرہوا کی ’پٹنہ سے پاکستان 2‘ کا ٹیزر

16 Aug 2026 | 11:57 AM

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) بھوجپوری سنیما کے جوبلی اسٹار دنیش لال یادو نرہوا، پروڈیوسر پریم رائے اور ہدایت کار اننجے رگھوراج کی فلم ’پٹنہ سے پاکستان 2‘ کا ٹیزر یوم آزادی کے موقع پر جاری کیا گیا۔ ٹیزر میں نرہوا کا دم دار اور مختلف انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حب الوطنی، وطن سے محبت اور ایکشن سے بھرپور فلم کی جھلک نے ناظرین کا تجسس بڑھا دیا ہے۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل کو بڑے کینوس اور شاندار پیشکش کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔.

see more..

56 برس کے ہوئے سیف علی خان

16 Aug 2026 | 8:43 AM

16 اگست سالگرہ کے موقع پر...

see more..