Sunday, Jul 19 2026 | Time 21:39 Hrs(IST)
Entertainment

بروس لی 2 آخر

19 Jul 2026 | 4:08 PM

سال1972 میں فلم وے آف ڈریگن میں بروس لی نے اپنی کثیر الجہت اداکاری کا ثبوت دیا۔ اس فلم میں بروس لی نہ صرف اداکار کے طور پر نظر آئے بلکہ وہ اس فلم کے اسکرپٹ رائٹر بھی تھے، ہدایت کار بھی تھے اور انہوں نے فائٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی اہم رول ادا کیا۔.

see more..

راجندر کمار 3 آخری

19 Jul 2026 | 4:07 PM

راجیش کھنہ کی فلموں میں آمد کے بعد راجندر کمار کے پرستاروں کی ان کے لئے محبت کچھ کم ہونے لگی۔ اس دوران راجندر کمار نے فلموں سے کچھ وقت کے لئے بریک لیا اور سال 1978 کی فلم ساجن بنا سہاگن سے فلموں میں کریکٹر رول ادا کرنے کی شروعات کردی۔ راجندر کے فلمی سفر میں ان کی جوڑی سائرہ بانو، سادھنا اور وجنتی مالا کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ سال 1981 راجندر کمار کے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ راجندر نے اپنے بیٹے کمار گورو کو فلموں میں متعارف کرانے کے لئے لو اسٹوری نامی فلم بنائی۔ جس کی فلمسازی اور ہدایت کاری کے فرائض راجندر ہی نے انجام دیئے۔یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔.

see more..

راجندر کمار 2

19 Jul 2026 | 4:06 PM

سال 1957 میں راجندر کمار کو محبوب خان کی مشہور فلم مدر انڈیا میں ایک ہزار روپے مہینہ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم پوری طرح اداکارہ نرگس پر مبنی ہونے کے باوجود راجندر کمار نے اپنے چھوٹے سے کردار کے ذریعہ ناظرین کے دل جیت لئے۔ اس کے بعد ان کی گونج اٹھی شہنائی، قانون، سسرال، گھرانہ، آس کا پنچھی اور دل ایک مندر جیسی فلمیں منظر عام پر آئیں۔ ان فلموں نے راجندر کو اس مقام تک پہنچا دیا کہ وہ اپنی پسند کی فلموں کو انتخاب کرسکتے تھے۔.

see more..

72ویں قومی فلم ایوارڈز: ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کی جیت پر پربھاس نے جتائی خوشی، کہا- پورے خاندان کے لیے فخر کا لمحہ

19 Jul 2026 | 3:30 PM

ممبئی، 19 جولائی (یو این آئی) سپر اسٹار پربھاس نے اپنی مقبول فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کو 72ویں قومی فلم ایوارڈز میں ملے اعزاز پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ فلم ''کالکی 2898 اے ڈی‘ کو سب سے بہترین مقبول فلم جو مکمل تفریح فراہم کرتی ہے کیٹیگری میں قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔.

see more..

نوازالدین صدیقی اور بیٹی شورا نے ’نقاب‘ کی اوپننگ نائٹ میں بکھیرا جادو، شکاگو میں ملا اسٹینڈنگ اوویشن

19 Jul 2026 | 3:27 PM

شکاگو، 19 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے تقریباً 25 سال بعد تھیٹر اسٹیج پر واپسی کی اور ان کی کثیر متوقع پیشکش ’نقاب‘ کا آغاز شکاگو میں شاندار انداز میں ہوا۔ پہلے ہی شو کو ناظرین کی زبردست محبت ملی اور یہ ہاؤس فل رہا۔ نوازالدین کے لیے یہ موقع بے حد جذباتی کرنے والا تھا، کیونکہ انہوں نے اسی ذریعے میں واپسی کی جہاں سے ایک فنکار کے طور پر ان کے سفر کا آغاز ہوا تھا۔ اس خاص موقع کو انہوں نے اپنی بیٹی شورا صدیقی کے ساتھ شیئر کیا، جس نے اس پیشکش کے ذریعے تھیٹر کی دنیا میں قدم رکھا۔.

see more..

نصیر الدین شاہ تین آخری

19 Jul 2026 | 1:46 PM

اداکاری میں یکسانیت سے بچنے اور خود کو کیریکٹر آرٹسٹ کے طور پر بھی پیش کرنے کے لیے 90 کی دہائی میں انہوں نے خود کو مختلف کردار میں ڈھالا۔ اس ترتیب میں 1994 میں آئی فلم ’مہرا ‘ میں وہ ویلین کا کردار اداکرنے سے بھی نہیں ہچکچائے۔ اس فلم میں بھی انہوں نے ناظرین کا دل جیت لیا اور اسی فہرست میں انہوں نے ٹکر، ہمت، سرفروش اور کرش جیسی فلموں میں بھی ویلین کا کردار ادا کرکے شائقین کا دل جیت لیا۔.

see more..

ںصیر الدین شاہ دو

19 Jul 2026 | 1:45 PM

سال 1983 میں نصیر الدین شاہ کے فلمی کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’جانے بھی دو یارو ‘ریلیز ہوئی۔ کندن شاہ کی ہدایت میں بنی اس فلم میں نصیر الدین کی اداکاری کا نیا رنگ دیکھنے کو ملا ۔اس فلم سے پہلے ان کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ صرف سنجیدہ کردار ادا کرنے کے ہی قابل ہیں لیکن اس فلم میں انہوں نے اپنی زبردست مزاحیہ اداکاری سے شائقین کو مسحور کر دیا ۔.

see more..

نصیر الدین شاہ :بالی ووڈ کا ایسا ستارہ جس نے اپنی مضبوط اداکاری سے فلموں میں خاص شناخت قائم کی

19 Jul 2026 | 1:43 PM

ممبئی، 19 جولائی (یواین آئی) بالی ووڈ میں نصیر الدین شاہ ایسے ستارے کی طرح ہیں جنہوں نے مضبوط اداکاری سے متوازی سنیما کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ فلموں میں خاص شناخت بنائی ہے۔ نصیر الدین شاہ نے آرٹ فلموں کو نئی بلندی پر پہنچایا۔ اترپردیش کے بارہ بنکی میں 20جولائی 1950 کو پیدا ہوئے نصیر الدین شاہ نے ابتدائی تعلیم اجمیر اور نینی تال سے مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے گریجویشن کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ سال 1971 میں اداکار بننے کا خواب لیے انہوں نے دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں داخلہ لیا۔.

see more..

'رامائنم'، 24 جولائی کو ہوگا عالمی ٹریلر پریمیئر

19 Jul 2026 | 12:29 PM

نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) نمت ملہوترا کی کثیر متوقع فلم ''رامائنم'' نے ہندوستان سے دنیا تک کے اپنے سفر کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ 24 جولائی کو ہونے والے اس کے عالمی ٹریلر پریمیئر سے پہلے فلم سازوں نے نئی دہلی میں فلم کی پہلی خصوصی جھلک پیش کی۔.

see more..

گیتا دت برسی تین آخری

19 Jul 2026 | 8:57 AM

حالانکہ گیتا دت کی ذاتی زندگی بہت اچھی نہیں گزری اس لئے محض 41 برس کی کم عمر میں ہی ان کا انتقال ہو گیا ۔ان کی شادی مشہور ادا کار گرو دت سے 23 مئی 1953 کو ہوئی تھی ۔ 1964 میں ’گرو دت‘ کی بے حد شراب نوشی کے سبب موت واقع ہو گئی تھی بلکہ کہا تو یہ جاتا ہے کہ انہوں نے ذہنی تناﺅ کے سبب خود کشی کرلی تھی ۔ ان کی موت کے بعد گیتا دت 8 برسوں تک زندہ رہیں ۔ لیکن انہیں بھی حالات کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور 20 جولائی سنہ 1972 کو لیور سرائیسس کے سبب ان کی ممبئی میں موت واقع ہو گئی ۔گیتا دت نے کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا ۔ لیکن انہیں ان کی ریشمی غمناک آواز کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے اور اس آواز کے سہا.

see more..

گیتادت برسی دو

19 Jul 2026 | 8:57 AM

فلم ''''''''بازی''''''''کے گانوں کی ریکارڈنگ کے دوران ان کی ملاقات فلم کے نوجوان ہدایت کار گورودت سے ہوئی اور رومانس شروع ہو گیا جو ان کی شادی پر منتج ہوا۔ 1957ء میں گورودت نے ایک فلم'''''''' گوری'''''''' شروع کی۔ گیتا دت اس کی مرکزی اداکارہ تھیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ بھارت کی پہلی سینما سکوپ فلم ہو گی لیکن کچھ روز شوٹنگ کے دوران یہ فلم بند کر دی گئی۔ اس وقت گیتا دت کی شادی خطرات کا شکار تھی کیونکہ گورو دت وحیدہ رحمان کے عشق میں بری طرح گرفتار تھے ۔گیتا دت سخت صدمے کی حالت میں تھیں انہوں نے اس صدمے کی وجہ سے مے نوشی شروع کردی۔ یہ 1955ء تھا جب ایس ڈی برمن کے لتا کے ساتھ اختلافات پیدا ہو گ.

see more..

منوج کمار‘ کی یادگار فلمیں زی کلاسک پر 19 سے 24 جولائی تک نشر ہوں گی

18 Jul 2026 | 3:11 PM

ممبئی، 18 جولائی (یو این آئی) ہندستانی سنیما کے عظیم اداکار، مصنف اور ہدایت کار منوج کمار کی 89 ویں جینتی کے موقع پر زی کلاسک ایک خاص فلم فیسٹیول منعقد کرنے جا رہا ہے۔ ’بھارت کمار‘ کے نام سے مشہور منوج کمار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 19 جولائی سے 24 جولائی تک ان کی کئی مایہ ناز فلمیں نشر کی جائیں گی۔ منوج کمار نے اپنی فلموں کے ذریعے حب الوطنی، سماجی مسائل اور عام آدمی کی جدوجہد کو بڑے پردے پر نئی پہچان دی۔ ان کی فلموں میں ہندستانی تہذیب، کسان، جوان، خاندان اور سماج کے جذبات کو بے حد حساسیت کے ساتھ پیش کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہندستانی سنیما کے سب سے معزز فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔.

see more..

'بجرنگی بھائی جان' کی ریلیز کے 11 سال مکمل، سلمان خان فلمز نے منایا جشن

17 Jul 2026 | 6:45 PM

ممبئی، 17 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سپرہٹ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی ریلیز کو 11 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر سلمان خان فلمز نے سوشل میڈیا پر فلم کے یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا جشن منایا۔.

see more..

سات ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود دپیکا پڈوکون نے 'راکا' کے ایکشن مناظر کی شوٹنگ مکمل کی

17 Jul 2026 | 6:33 PM

ممبئی، 17 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی آئندہ فلم ''راکا'' کی شوٹنگ کے دوران سات ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود مشکل ایکشن مناظر مکمل کرکے اپنی پیشہ ورانہ وابستگی کی ایک مثال قائم کی ہے۔.

see more..

شہنشاہِ غزل مہدی حسن

17 Jul 2026 | 5:52 PM

(18جولائی یوم پیدائش کے موقع پر).

see more..

بنگالی سنیما کو منفرد شناخت دلانے والی کانن دیوی

17 Jul 2026 | 5:50 PM

برسی– 17 جولائی کے موقع پر.

see more..

اڑنے کی آشا' میں سات سال کا لیپ، نئے لک میں دکھیں گے کنور ڈھلوں

17 Jul 2026 | 2:07 PM

ممبئی، 17 جولائی (یو این آئی) اسٹار پلس کے مقبول ڈرامہ سیریل ''اڑنے کی آشا'' میں سات سال کا لیپ آنے جا رہا ہے، جس کے ساتھ کہانی ایک نئے اور جذباتی موڑ پر پہنچ جائے گی۔ اس تبدیلی کے ساتھ اداکار کنور ڈھلوں بھی نئے لک میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے اپنے کردار کے لیے ڈھائی سال بعد پہلی بار اپنے بال کٹوانے ہیں۔.

see more..

بنگالی سنیما کو منفرد شناخت دلانے والی کانن دیوی

17 Jul 2026 | 2:07 PM

برسی– 17 جولائی کے موقع پر.

see more..

لاک اپ دیکھ کر جذباتی ہوئیں کبریٰ سیت، مدھوریما اور آکانکشا کی ستائش کی

17 Jul 2026 | 12:07 PM

ممبئی، 17 جولائی (یو این آئی) اداکارہ کبریٰ سیت نے رئیلٹی شو ''لاک اپ'' کا ایک ایپی سوڈ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کبریٰ سیت نے بتایا کہ مدمقابل مدھوریما کا سفر دیکھ کر وہ جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔.

see more..

کاجل اور شریاس نے 'آپ کی تھالی میں کیا ہے' چیلنج سے فوڈ سیفٹی پر بڑھائی بیداری

17 Jul 2026 | 12:04 PM

ممبئی، 17 جولائی (یو این آئی) اداکارہ کاجل اگروال اور اداکار شریاس تلپڑے نے اپنی آنے والی فلم ''دی انڈیا اسٹوری'' سے جڑے #آپ کی تھالی میں کیا ہے چیلنج کے ذریعے فوڈ سیفٹی اور غذائی اشیاء میں ملاوٹ جیسے مسائل پر لوگوں کی توجہ مبذول کرنے کی پہل کی ہے۔ دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے کھانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے یہ سوچنے کی اپیل کی ہے کہ ان کی تھالی تک پہنچنے والا کھانا کتنا محفوظ ہے۔.

see more..

پرینکا چوپڑا یوم پیدائش تین آخری

17 Jul 2026 | 9:20 AM

انہوں نے بعد میں 2004 کی تھرلر فلم ''''اعتراض'''' میں ایک پرکشش اور منفی کردار کے لیے وسیع پیمانے پر تنقیدی داد حاصل کی، جس کے لیے انہوں نے منفی کردار میں بہترین کارکردگی کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ 2006 تک، چوپڑا نے بے حد کامیاب فلموں ''''کرش'''' اور ''''ڈون'''' میں مرکزی کردار ادا کر کے ہندی سنیما کی ایک اہم اداکارہ کے طور پر خود کو قائم کر لیا تھا۔ ناکام فلموں کے ایک سلسلے کے لیے ملی جلی جائزے حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے 2008 کے ڈراما ''''فیشن'''' میں ایک پریشان حال ماڈل، 2009 کی تھرلر فلم ''''کمینے'''' میں ایک پرجوش مراٹھی خاتون سمیت غیر روایتی کرداروں کو نبھانے کے لیے نقادوں کی تعریف حاصل کی،.

see more..

پرینکا چوپڑا یوم پیدائش دو

17 Jul 2026 | 9:19 AM

ایک ہندستانی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز رہا۔ اس دوران امریکہ کے اہم شہروں میں بل بورڈز پر پرینکا چوپڑا کی تصاویر آویزاں نظر آئیں۔ پرینکا کو اس ڈرامے کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ۔2015میں انہیں ایک امریکی اخبار نے ٹوئٹر پربھارت کی مقبول ترین شخصیت قرار دیا۔ پرینکا2014سے معروف میگزین ایلےکے لیے ہر ماہ باقاعدہ کالم بھی لکھتی ہیں۔ ایک برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے گذشتہ دس برسوں میں چار مرتبہ انہیں ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔.

see more..

راجیش کھنہ دو

17 Jul 2026 | 8:37 AM

ستر کی دہائی میں راجیش کھنہ پر یہ الزام لگنے لگے کہ وہ صرف رومانوی کردار ہی ادا کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے 1972 میں رشی کیش مکھرجی کی فلم باورچی جیسی مزاحیہ فلم میں کام کرکے شائقین کو حیران کر دیا۔ اس کے علاوہ فلم ’آنند‘ کے ایک منظر میں راجیش کھنہ کا بولا گیا یہ ڈائیلاگ’ بابوموشائے... ہم سب رنگ منچ کی کٹھ پتلیاں ہیں جس کی ڈور اوپر والے کی انگلی سے بندھی ہوئی ہے کون کب کس کی ڈور کھنچ جائے یہ کوئی نہیں بتا سکتا‘۔ا ن دنوں سامعین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا اور آج بھی ناظرین اسے نہیں بھول پائےہیں۔.

see more..