EntertainmentPosted at: Feb 22 2024 3:19PM عمران ہاشمی ڈان 3 میں کام نہیں کر یں گےممبئی، 22 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ ڈان 3 میں کام نہیں کررہے ہیں۔ بالی ووڈ فلمساز فرحان اختر ڈان فرنچائز کی تیسری فلم ڈان 3 بنا رہے ہیں۔ ڈان 3 میں رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار میں ہوں گے۔ یہ بات زیر بحث تھی کہ عمران ہاشمی 'ڈان 3' میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ لیکن عمران ہاشمی نے سوشل میڈیا پر واضح کیا ہے کہ انہیں کبھی بھی اس فلم کی آفر نہیں ملی۔ عمران ہاشمی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے سٹوری سیکشن میں ایک پوسٹ میں لکھا، مداحوں اور صحافیوں کے لیے جو پوچھ رہے تھے کہ میں کبھی ڈان 3 کا حصہ نہیں رہا۔ مجھے کبھی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔یو این آئی۔ ایم جے۔