EntertainmentPosted at: Apr 20 2024 11:41AM سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاریممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بالی ووڈ فلمساز روہت شیٹی سنگھم سیریز کی اگلی فلم سنگھم اگین لے کر آرہے ہیں جس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں اکشے کمار اور رنویر سنگھ بھی کیمیو رول میں ہوں گے۔ ان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون بھی فلم کا حصہ ہیں۔ سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون اس فلم میں لیڈی سنگھم کے طور پر انٹری کررہی ہیں، اور وہ اس فلم میں شکتی شیٹی کا کردار نبھائیں گی۔اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے روہت شیٹی نے لکھا ہے، 'میری ہیرو...ریل میں بھی اور رئیل میں بھی۔ لیڈی سنگھم دیپیکا پڈوکون اس پوسٹر میں پولیس کی وردی میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس کی آنکھوں پر عینک ہے اور سنگھم پوز ہے۔یو این آئی۔ ایم جے