EntertainmentPosted at: Jun 16 2024 10:16AM ----پرتھوی راج نے مغل اعظم میں بھی اکبر کے رول میں باپ کا کردار کیا تھا ۔ اس فلم میں وہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے والدبنے تھے۔اس کے علاوہ سال 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم کل آج اور کل میں انہوں نے ایک بار پھر راج کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔سال 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم شکتی میں دلیپ کمار نے باپ کے کردار کو موثر طریقے سے پردہ سیمیں پر پیش کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کیا تھا جو فرض کی خاطر اپنے بیٹے کو گولی مارنے سے بھی نہیں گریز کرتے ۔ اسی طرح سال 1983 میں آئی فلم معصوم میں نصرالدین شاہ نے جگل ہنس راج کے باپ کامتاثرکن کرادار ادا کیا تھا۔بالی وڈ کے ’’ہی مین ‘‘ کے نام سے مشہور دھرمیندر نے کئی فلموں میں باپ کا موثرکردار ادا کیا ہے۔ ان میں سنی، سلطنت، اپنے، یملا پگلا دیوانہ جیسی بہترین فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں میں وہ سنی دیول کے باپ کے کردار میں نظر آئے تھے۔ مشہور اداکار راجندر کمار نے لواسٹوري میں کمار گورو کےباپ کا کردار ادا کیا تھا۔ وہیں سنیل دت نے بھی کئی مشہور فلموں میں باپ کا کردار ادا کیا تھا جن میں راکی، چھتریہ، درد کا رشتہ، منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔موجودہ دور میں آلوک ناتھ باپ کے بااثر کردار کو نبھانے میں معروف ہیں۔ انہوں نے میں نے پیار کیا،وواہ ، ایک وواہ ایسا بھی، کبھی خوشی کبھی غم، ہم آپ کے ہیں کون جیسی بہترین فلموں میں باپ کا اثرانگیز کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ اشوک کمار، ناصر حسین، اوم پرکاش، اتپل دت، قادر خان، پریش راول اور انوپم کھیر جیسے مشہور اداکاروں نے بھی کئی فلموں میں باپ کے کردار کو پردہ سیمیں پر بخوبی پیش کیا ہے۔ وقت وقت پر بالی وڈ کی کئی فلموں میں باپ کے متاثر کن کردار والی فلمیں ریلیز ہوتی رہی ہیں ۔ان میں عامر خان کی اکیلے ہم اکیلے تم، سنجے دت کی پتا، بلراج ساہنی کی وقت، راجیش کھنہ کی اوتار، پران کی شرابی اور صنم بے وفا، انوپم کھیر اور امریش پوری کی دلوالے دلهنيا لے جائیں گے، سنجیو کمار کی کوشش،، ہم آپ ہیں کون، کیا کہنا، ڈیڈی، انل کپور کی رشتے، ابھیشیک بچن کی پا وغیرہ شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ فادرس ڈے امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو فادرس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اگرچہ کچھ ممالک میں یہ جون کی مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔یواین آئی۔ م س