Entertainment
08 Jul 2025 | 7:42 PMممبئی،8 جولائی (یو این آئی) گرودت کی بے وقت موت کے بعد ڈائریکٹر کے آصف نے اپنی فلم ’’لو اینڈ گاڈ‘‘ کی تخلیق کا کام بند کر دیا اور اپنی نئی فلم ’’سستا خون مہنگا پانی ‘‘كی پروڈکشن میں لگ گئے راجستھان کے خوبصورت شہر جودھپور میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک نیا آرٹسٹ فلم میں اپنی باری آنے کا انتظار کرتا رہا تقریباً 10 دن گزرنے کے بعد بھی اسے کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔بعد میں کے آصف نے اسے ممبئی واپس جانے کےلئے کہہ دیا۔ یہ سن کر اس لڑکے کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے ’سستا خون مہنگا پانی‘ بند کردی اور ایک مرتبہ پھر ’لو اینڈ گاڈ‘ بنانے کا اعلان کردیا۔
see more..
08 Jul 2025 | 9:58 AMممبئی، 8 جولائی (یو این آئی) ہمہ جہت صلاحیت کے مالک گرو دت کا شمار ہندوستان کے عظیم اداکار، ہدایتکار اور فلمساز کے طور پر ہوتا تھا ان کا تعلق منگلور کے ایک سرسوت برھمن خاندان سے تھا ان کی پیدائش 9 جولائی 1925 کو بنگلور میں ہوئی تھی تاہم تعلیم کلکتہ میں حاصل کی گرودت بیس برس کی عمر میں ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر فلمی دنیا میں داخل ہو چکے تھے جہاں انہیں گیان مکرجی اور امیہ چکروتی جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انھیں دنوں ان کی ملاقات گورنمنٹ کالج لاہور سےتعلیم مکمل کرنے والے ایک خوبرو نوجوان دیو آنند سے ہوئی جو فلموں میں اداکار کے طور پر قسمت آزما رہے تھے دونوں میں خاصی دوستی ہوگئی اور پھر دونوں میں ایک دوستانہ معاہدہ ہوا۔
see more..