Wednesday, Jun 18 2025 | Time 11:09 Hrs(IST)
Entertainment

بہرائچ:ڈوبنے سے لڑکے کی موت

بہرائچ:05اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے کھیری گھاٹ علاقے میں ایک لڑکے کی پانی بھرے گڑھے میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ شیو پور گرام کے مزرعہ مکاپوروا باشندہ گنگا رام کا بیٹا انل(17) اتوار رات تقریبا آٹھ بجے بازار سے سامان خرید کر پیدل ہی گھر کو آرہا تھا۔
راستے میں واقع گجراتی پوروا ریم پر پیر پھسلنے سے و پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب گیا۔

آس پاس کے لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔
مقامی افراد نے حادثے کی اطلاع لڑکے کے اہل خانہ کو دی۔
مقامی غوطہ خوروں نے دیر رات گڑھے سے لڑکے کی لاش کو باہر نکالا۔

یواین آئی۔
ولی