Wednesday, Jun 18 2025 | Time 11:11 Hrs(IST)
Entertainment

'کالکی 2898 اے ڈی' ہندوستان کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

ممبئی، 7 اگست (یو این آئی) 'کالکی 2898 ای ڈی' ہندوستان کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

ناگ اشون کی ہدایت کردہ، کالکی 2898 اے ڈی میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپیکا پاڈوکون اور دیشا پٹانی سمیت کئی شاندارفن کار ہیں۔
وجیانتی موویز کے ذریعہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 27 جون کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کالکی 2898 اے ڈی نے شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
فلم کالکی 2898 اے ڈی جوان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

سکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم کالکی 2898 اے ڈی نے ہندوستان میں 640.60 کروڑ روپے کی کل کمائی کی ہے۔
کالکی 2898 اے ڈی نے فلم 'جوان' کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
جوان نے ہندوستانی مارکیٹ میں نیٹ 640.25 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔
کالکی 2898 اے ڈی سے آگے اس فہرست میں 'باہوبلی 2‘، کے جی ایف 2 اور آرآرآر شامل ہیں۔

یواین آئی۔
الف الف