EntertainmentPosted at: Sep 9 2024 2:54PM جنوبی ہندوستانی فلموں میں جڑوں سے متعلق کہانیاں دکھائی جاتی ہیں: تمنا بھاٹیاممبئی ، 9 ستمبر (یواین آئی) مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا کا کہنا ہے کہ جنوبی ہندوستانی فلموں میں جڑوں سے متعلق کہانیاں دکھائی جاتی ہیں، لہذا وہ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔تمنا بھاٹیا جنوبی ہندوستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ فلموں میں بھی سرگرم ہیں۔ تمنا بھاٹیا نے جنوبی ہندوستانی فلم اور بالی ووڈ فلموں کے مابین فرق کو بیان کیا ہے۔تمنا بھاٹیا کا خیال ہے کہ جنوبی ہندوستانی فلموں میں جڑوں سے متعلق کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور فلمیں ڈبنگ وغیرہ کے ذریعے لوگوں تک پہنچائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہندوستانی فلموں میں صرف وہی بات کہنے کی کوشش کی جارہی ہے، جسے وہ اچھے جانتے ہیں۔یواین آئی۔الف الف