Saturday, Jul 12 2025 | Time 03:40 Hrs(IST)
Entertainment

..

انجان نے کئی بھوجپوری فلموں کیلئے بھی گیت لکھے ۔
انجان کے فلمی کیریئر پر اگر نظر ڈالیں تو سپر اسٹار امیتابھ بچن پر فلمائے گیت کافی مقبول ہوئے ۔

سال 1976 میں آئی فلم دو انجانے کا ’لک چھپ لک چھپ جاؤ نا ‘ نغمہ کی کامیابی کے بعد انجان نے امیتابھ بچن کے لیے بہت سے کامیاب گیت لکھے جن میں برسو ں پرانا یہ یارانا، خون پسینے کی ملے گی تو کھائیں گے ، روتے ہوئے آتے ہیں سب ، او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا، کھئی کے پان بنارس والا جیسے کئی سدا بہار نغمے شامل ہیں۔

امیتابھ کے علاوہ متھن چکرورتی کی فلموں کے لئے بھی انجان نے سپر ہٹ نغمات لکھ کر ان کی فلموں کو کامیاب بنایا ہے جن میں ڈسکو ڈانسر، ڈانس ڈانس ، قسم پیدا کرنے والے کی، کرشمہ قدرت کا، کمانڈو، ہم انتظار کریں گے ، داتا اور دلال وغیرہ فلمیں شامل ہیں۔

مشہور فلمساز اور ہدایت کار پرکاش مہرا کی فلموں کے لئے بھی انجان نے نغمات لکھ کر ان کی فلموں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان سدا بہار گیتوں کی وجہ سے ہی پرکاش مہرا کی بیشتر فلمیں آج بھی یاد کی جاتی ہیں۔
انجان کے پسندیدہ موسیقاروں کے طور پر کلیان جی آنند جی کا نام سرفہرست آتا ہے ۔

انجان نے اپنے تین دہائی سے بھی زیادہ طویل فلمی کیریئر میں تقریباً 200 فلموں کیلئے گانے لکھے ۔
تقریباً تین دہائیوں تک ہندی سنیما کو اپنےنغموں سے سنوارنے والے انجان 67 سال کی عمر میں 13 ستمبر 1997 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔
انجان کے بیٹے سمیر نے بطور نغمہ نگار فلم انڈسٹری میں اپنی خاص شناخت بنائی ہے ۔

یو این آئی۔
م س