Sunday, Jun 15 2025 | Time 17:20 Hrs(IST)
Entertainment

امیتابھ، دھرمیندر اور رجنی کانت نے رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا

ممبئی، 10 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، ہی مین دھرمیندر اور جنوبی ہند کے فلم میگا اسٹار رجنی کانت نے ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین پدم وبھوشن رتن این ٹاٹا کو ان کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہندوستان کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا بدھ کی رات انتقال کر گئے۔
رتن ٹاٹا کے انتقال کی خبر آنے کے بعد ملک میں سوگ کی لہر ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگ رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے صنعتکار رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے رتن ٹاٹا کے انتقال کو 'ہندوستان کے لیے ایک دور کا خاتمہ' قرار دیا۔
امیتابھ نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک جذباتی پوسٹ میں ٹاٹا کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے لکھا، ابھی ابھی مسٹررتن ٹاٹا کے انتقال کی خبر ملی... وہ کافی عرصے سے کام کر رہے تھے۔
ایک دور ختم ہو گیا... وہ ایک انتہائی قابل احترام، دور اندیشی اور بصیرت افروز رہنما تھے۔
میں نے ان کے ساتھ کچھ شاندار لمحات گزارے۔
ہم نے کئی مشنوں کے دوران ایک ساتھ کام کیا۔

معروف اداکار دھرمیندر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رتن ٹاٹا کی تصویر شیئر کی اور ایک جذباتی کیپشن لکھا، 'رتن ٹاٹا صاحب، میں آپ سے ملنے کی حسرت ہی رہ گئی۔
ایک عاجز بادشاہ، جو اپنے خادموں کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتا تھا۔
آپ کو ہمیشہ پیار اور احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

رجنی کانت نے ایکس پر لکھا، ایک عظیم لیجنڈری آئیکن، جنہوں نے اپنے وژن اور جذبے سے ہندوستان کو عالمی نقشے پر قائم کیا۔
وہ شخص جس نے ہزاروں صنعت کاروں کو متاثر کیا.. وہ شخص جس نے نسلوں تک لاکھوں اور کروڑوں نوکریاں فراہم کیں۔
وہ ایک ایسا شخص جس سے ہر کوئی پیار کرتا تھا۔
میں اُن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

یواین آئی۔
م س