EntertainmentPosted at: Mar 17 2025 12:08PM ….سال 1989 میں علیشا چنائے کا ایک اور مقبول گانا فلم ’تری دیو‘ کا ’رات بھر جام سے‘ آیا، جس کی موسیقی کلیان جی-آنند جی اور وجو شاہ نے دی تھی۔ 90 کی دہائی میں وہ کئی ہٹ فلمیں دے کر اپنے کیرئیر کے عروج پر پہنچ گئیں اور سال 1995 میں انہوں نے اپنا سب سے بڑا ہٹ گانا ’میڈ ان انڈیا‘ گایا، جسے ملک بھر کے لوگوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔علیشا نے مشہور بالی ووڈ گلوکار اور میوزک کمپوزر انو ملک کے ساتھ بھی کئی ہٹ گانے دیے۔سال 1995 میں ان کا انو ملک کے ساتھ شدید جھگڑا ہوا تھا لیکن کچھ سالوں کے بعد انہوں نے 2003 میں دوبارہ انو ملک کے ساتھ کام کیا۔ علیشا نے فلم ’عشق وشک‘ کے لیے ایک گانا گایا تھا۔ یہ شاہد کپور کی پہلی فلم تھی۔ علیشا کے ہٹ گانوں کی فہرست کافی طویل ہے جس میں فلم ’پھول اور کانٹے‘ کا گانا ’دل یہ کہتا ہے‘، ڈانس ڈانس کا ’ زوبی زوبی‘، مسٹر انڈیا کا گانا ’کانٹے نہیں کٹے‘ خودار ’سیکسی سیکسی‘، 'وجے پتھ کا ’رک رک رک‘ جیسے متعدد زبردست گانے شامل ہیں۔اس کے بعد علیشا نے فلم مجھ سے دوستی کروگے کے گانے ’او مائی ڈارلنگ‘ کے ساتھ واپسی کی اور کئی گانے گائے۔ سال 2005 میں فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کے گانے ’کجرا رے‘ جو ایشوریا رائے بچن، امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن پر فلمایا گیا تھا، کے ساتھ علیشا ایک بار پھر میوزک انڈسٹری میں اپنا نیا سفر شروع کرنے کے لیے تیار ہوگئی۔ انہوں نے عشق وشک میں ’چوٹ دل پر لگی‘، نو انٹری میں ’عشق دی گلی‘، جھوم برابر جھوم میں ’ ٹکٹ ٹو ہالی ووڈ ‘، نمستے لندن میں ’دلروبا‘ اور سال 2013 کی آخری فلم کرش 3 میں ’دل تو ہی بتا‘ اور ’یو آر مائی لو‘ جیسے گانے دیے۔ اس فلم کے بعد علیشا میوزک انڈسٹری سے غائب ہوگئیں۔کہا جاتا ہے کہ علیشا نے سال 1986 میں اپنے کیریئر کے آغاز میں اپنے منیجر راجیش جھاویری سے شادی کی تھی۔ تاہم شادی کے تقریباً 8 سال بعد 1994 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ علیشا کو ہندوستانی میوزک انڈسٹری میں پاپ دیوا کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔یو این آئی۔ این یو۔