EntertainmentPosted at: Mar 17 2025 12:07PM مشہور انڈی پاپ کوئن علیشا چنائےکو نوے کی دہائی میں فلموں میں پہلا بریک بپی دا نے دیا تھا( 18 مارچ سالگرہ کے موقع پر)ممبئی، 17 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی گلوکارہ علیشا چنائے کی پیدائش 18 مارچ 1965 کو احمد آباد، گجرات میں ہوئی تھی۔ ان کا تعلق گجراتی خاندان سے ہے۔ ان کے نام سے جڑی ایک دلچسپ کہانی بھی ہے۔ دراصل، ان کے والدین نے اس کا نام سجاتا چنائے رکھا، جسے بعد میں انہوں نے علیشا (ان کی کزن بیٹی کا نام) رکھ دیا۔ علیشا کو بچپن سے ہی موسیقی میں گہری دلچسپی تھی اور وہ استاد کی دھنیں سن کر بڑی ہوئیں۔علیشا نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز سال 1985 میں اپنے پہلے البم ’جادو‘ سے کیا۔ ان کی دیگر میوزک البمس میں بیبی ڈال، آہ علیشا، بامبے گرل، میڈونا، میڈ انڈیاوغیرہ شامل ہیں۔ سال 1990 تک، انہیں انڈین پاپ کی ملکہ یعنی ’انڈی پاپ کوین‘ کہا جانے لگا۔کہا جاتا ہے کہ علیشا کو ہندی فلموں میں لانے والا کوئی اور نہیں بلکہ میوزک ڈائریکٹر اور کمپوزر بپی لہری تھے۔اسی کی دہائی میں علیشا چنائے نے بپی لہڑی کے ساتھ کئی ڈسکو ہٹ دیئے جن میں ’لو لو لو ‘، ’گرو‘، ’ایڈونچر آف ٹارزن‘، ’ڈانس ڈانس‘، ’کمانڈو‘ جیسی فلموں کے گانے شامل تھے۔ اپنے کیرئیر کے آغاز میں انہوں نے بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کے لیے پلے بیک سنگنگ کی ہے، جن میں سری دیوی، دویا دتہ، کرشمہ کپور، جوہی چاولہ، مادھوری دکشت جیسی تجربہ کار اداکارہ شامل ہیں۔سال 1985 میں، علیشا نے کونکنی زبان میں ریمو فرنینڈس کے ساتھ ایک میوزک البم ’اولڈ گوا گولڈ‘ کے لیے اپنی آواز دی۔ سال 1987 میں انہوں نے پنکج پراشر کی فلم ’جلوہ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ یہ گانا آنند ملند نے ترتیب دیا تھا۔ انہوں نے فلم ’مسٹر انڈیا‘ (1987) کے لئے کشور کمار کے ساتھ ’کاٹے نہیں کٹتے‘ گایا، جو اس وقت کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔