Wednesday, Apr 30 2025 | Time 05:18 Hrs(IST)
Entertainment

سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر کا نیا گانا 'سکندر ناچے' ریلیز

ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ رشمیکا مندنا کی آنے والی فلم سکندر کا نیا گانا 'سکندر ناچے' ریلیز کر دیا گیا ہے۔

'زہرہ جبیں' اور 'بم بم بھولے' کے بعد اب میکرز نے گانا 'سکندر ناچے' ریلیز کر دیا ہے۔
اس گانے میں مقبول 'دبکے' ڈانس فارم سے متاثر ہو کر سویگ سے بھرے ہک اسٹیپس دکھائے گئے ہیں۔
نیز، گانے کا شاندار سیٹ اپ اسے اور بھی گرینڈ بنادیتا ہے۔
اس ٹریک میں سلمان خان اپنے سگنیچر اسٹائل اور طاقتور ڈانس مووز کے ساتھ پوری اسکرین پر چھائے ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی، رشمیکا مندانا ہر فریم میں اپنےگریس اور انرجی سے کمال کر رہی ہیں۔
ترکی ڈانسر سلمان اور رشمیکا کے ساتھ کامل ہم آہنگی کے ساتھ اسٹیپس پرفارم کر رہے ہیں، جس سے گانے میں ایک الگ چرم آگیا ہے۔
احمد خان کی کوریوگرافی حیرت انگیز ہے، ترکی ڈانسروں کا ٹچ اس پہلے سے ہی انرجیٹک ٹریک کو اور بھی خاص بنا دیتا ہے۔
امیت مشرا، آکاسا اور سدھانت مشرا کی تیز آوازیں گانے کی انرجی کو اگلے درجے پر لے جاتی ہیں، جس سے یہ ایک چارٹ بسٹر اور مسٹ لسن بن جاتا ہے۔

سلمان اس عید پر فلم سکندر کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ رشمیکا مندانا بھی نظر آئیں گی۔
اس فلم کی ہدایت کاری اے آر مروگ داس نے کی ہے۔
اس فلم کو ساجد نڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔

یو این آئی۔
م ع۔
1530