Sunday, Apr 27 2025 | Time 18:43 Hrs(IST)
Entertainment

کرن ٹیکر نے اسپیشل اوپس سیزن 2 کے لیے ڈبنگ شروع کی

ممبئی، 19 مارچ (یو این آئی) اداکار کرن ٹیکر نے سنسنی خیز سیریز اسپیشل اوپس کے دوسرے سیزن کے لیے باضابطہ طور پر ڈبنگ شروع کر دی ہے۔
کرن ٹیکر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے ڈبنگ سیشن کی ایک جھلک شیئر کی ہے، جس میں ان کی مشہور اسپائی تھرلر میں واپسی کا اشارہ ہے۔

فلمساز نیرج پانڈے کے اسپیشل اوپس کو ریلیز ہوئے پانچ سال ہوچکے ہیں، جس نے ناظرین پر دیرپا اثر چھوڑا اور ہاٹ اسٹار کے سب سے بڑے شوز میں سے ایک کے طور پر خود کو قائم کیا۔
انٹیلی جنس افسر فاروق علی کا کردار ادا کرنے والے کرن ٹیکر کو ان کی کارکردگی کے لیے بہت سراہا گیا۔
شو کے پانچ سال منانے کے ساتھ، اسپیشل اوپس سیزن 2 کے بارے میں گونج بڑھ رہی ہے۔

یو این آئی۔
ایم جے۔