Friday, Apr 25 2025 | Time 23:38 Hrs(IST)
Entertainment

جالی ایل ایل بی 3' 19 ستمبر کو ریلیز ہوگی

ممبئی، 22 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم 'جالی ایل ایل بی 3' 19 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
فلم جالی ایل ایل بی 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اس فلم کی کامیابی کے بعد سال 2017 میں اس کا سیکوئل ریلیز ہوا، جس میں اکشے کمار مرکزی کردار میں نظر آئے۔
اب دونوں اسٹارز اکشے اور ارشد 'جالی ایل ایل بی 3' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال 19 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس فلم میں اکشے اور ارشد کے ساتھ سوربھ شکلا اور ہما ​​قریشی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

یو این آئی۔
ایم جے