EntertainmentPosted at: Mar 24 2025 8:36AM نندا: سلور اسکرین کی خوبصورت اور دلکش اداکارہممبئی،24 مارچ (یواین آئی )سلور اسکرین کی ایک ایسی اداکارہ جس نے خاندان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کی وجہ سے اپنا گھر آباد نہیں کیا اور محض پانچ سال کی عمر میں کام کرنا شروع کر دیا تھا ، کوئی اور نہیں ہندستانی اداکارہ نند ا تھیں ۔ نندا اپنے دور کی سب سے خوبصورت اور بہترین ہیروئن سمجھی جاتی تھیں ۔ جب نندا نے بالی ووڈ میں کام کرنا شروع کیا تو ان کی شبیہہ 'چھوٹی بہن' بن گئی ۔ ۔ اس دوران وہ مرکزی اداکار کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرتی ہیں ۔ لیکن بعد میں یہ رجحان بدل سا گیا ۔ہندوستانی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک سمجھی جانے والی نندا، جن کا پورا نام نندنی کرناٹکی ہے، ہندوستانی اداکارہ تھیں جو ہندی اور مراٹھی فلموں میں نظر آئیں۔ نندا کا فلمی کیریئر تقریباً 30 برسوں سے زیادہ فلموں پر محیط ہے ۔اداکارہ نندا نےاپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کا دل جیتا ہے۔ممبئی میں 8جنوری 1939 کو نندا کی پیدائش ہوئی ۔ان کے گھر کا ماحول فلمی تھا۔ان کے والد ماسٹر ونایک مراٹھی تھیئٹر کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے اس کےعلاوہ انہوں نے کئی فلمیں بھی بنائیں تھیں۔ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنیں لیکن اس کے باوجود نندا کی دلچسپی اداکاری کی طرف نہیں تھی۔بہت کم لوگ ہی اس بات سے واقف ہوں کہ نندا فلم اداکارہ بننے کے بجائے فوج میں شامل ہونے کی خواہش مند تھیں۔نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے بے حد متاثر تھیں اور ان کی ہی طرح فوج میں جاکر ملک کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔ایک روز کہ جب نندا پڑھائی میں مصروف تھیں تب ان کی ماں نے ان کے پاس آکر کہا ’تمہیں اپنے بال کٹوانے ہوں گے،کیونکہ تمہارے پاپا چاہتے ہیں کہ تم ان کی فلم میں لڑکے کا رول اداکرو۔‘ماں کی یہ بات سن کر نندا کو بہت غصہ آیا۔پہلے تو انہوں نے بال کٹوانے کےلئے صریحاً انکار کردیالیکن ماں کے سمجھانے پر وہ اس بات کےلئے تیار ہوگئیں۔اس فلم کے بننے کے دوران نندا کے سر سے باپ کر سایہ اٹھ گیا اور وہ فلم بھی ادھوری رہ گئی۔رفتہ رفتہ خاندان کی معاشی حالت خراب ہونے لگی۔صورتحال اتنی ابتر ہوگئی کہ گھر اور کار تک بیچنے کی نوبت آگئی۔جاری۔یواین آئی۔ ایم جے