EntertainmentPosted at: Mar 24 2025 12:11PM عمران ہاشمی 46 برس کے ہو ئےممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی آج 46 برس کے ہو گئے۔ 24 مارچ 1979 کو پیدا ہونے والے عمران ہاشمی بالی ووڈ کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ کے بھتیجے ہیں۔ عمران کے والد انور ہاشمی بھی ایک اداکار تھے۔ انہوں نے فلم 'بہاروں کی منزل' میں بطور اداکار کام کیا۔ جبکہ عمران کی والدہ ماہرہ ہاشمی ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔ عمران کی دادی پورنیما چالیس کی دہائی کی مقبول اداکارہ تھیں۔ عمران ہاشمی نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وکرم بھٹ کی فلم راز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، جو سال 2002 میں ریلیز ہوئی تھی۔ بطور اداکار عمران ہاشمی نے اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم 'فٹ پاتھ' سے کیا۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھا سکی لیکن عمران ہاشمی کی سنجیدہ اداکاری کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ سال 2004 میں عمران ہاشمی کو ایک بار پھر اسپیشل فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم 'مرڈر' میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں عمران کی ملیکا شیراوت کے ساتھ جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ عمران نے فلم مرڈر میں اپنی بولڈ اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ 'مرڈر' کی کامیابی کے بعد عمران ہاشمی کی تصویر فلم انڈسٹری میں 'کسنگ کنگ' کے طور پر قائم ہوئی اور فلمسازوں نے اپنی فلموں میں اس امیج کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا۔ اسی سلسلے میں سال 2005 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم 'عاشق بنایا آپ نے' میں عمران ہاشمی اور تنوشری دتہ کے درمیان انتہائی بولڈ اور کسنگ سین شوٹ کیے گئے تھے۔جاری یواین آئی۔ ایم جے۔