Friday, Apr 25 2025 | Time 23:57 Hrs(IST)
Entertainment

اسنیہا بکلی اور سرسوتی سرگم کا لوک گانا 'پیا ایسی نہ چلی' ریلیز

ممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) اداکارہ اسنیہا بکلی اور گلوکارہ سرسوتی سرگم کا لوک گانا 'پیا ایسی نہ چلی' ریلیز ہو گیا ہے۔
اسنیہا بکلی اور سرسوتی سرگم کی شاندار جوڑی پر مشتمل بھوجپوری لوک گانا 'پیا ایسی نا چلی' ورلڈ وائیڈ ریکارڈز بھوجپوری کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے۔
اس لوک گیت کے بارے میں سنیہا بکلی نے کہا کہ 'میرے لیے خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ جب سے میں ورلڈ وائیڈ ریکارڈز بھوجپوری میوزک کمپنی سے منسلک ہوئی ہوں، مجھے بھوجپوری میں اچھے گانے گانے مل رہے ہیں۔
ہمیں اس گانے کی شوٹنگ میں بہت مزہ آیا۔
میں تمام ناظرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس گانے کو اپنی بے پناہ محبت اور دعائیں دیں۔

یہ گانا روی یادیو نے لکھا ہے جب کہ موسیقی وکی ووکس نے ترتیب دی ہے۔
اس گانے کے تمام حقوق ورلڈ وائیڈ ریکارڈز کے پاس ہیں۔

یو این آئی۔
ایم جے۔