Wednesday, Apr 30 2025 | Time 05:54 Hrs(IST)
Entertainment

'لاہور 1947' اسی سال ریلیز ہوگی: سنی دیول

ممبئی، 25 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنی دیول کی فلم 'لاہور 1947' اس سال ریلیز ہوگی۔

عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم 'لاہور 1947' حالیہ دنوں کے سب سے زیادہ منتظر پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔
اس فلم میں تین لیجنڈز سنی دیول، راجکمار سنتوشی اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
شائقین اس فلم سے متعلق ہر اپڈیٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ سنی دیول ایک کے بعد ایک بڑے پروجیکٹ کر رہے ہیں۔

'لاہور 1947' کے ساتھ سنی دیول اپنی بڑی فلموں کی فہرست میں ایک اور نام شامل کر رہے ہیں۔
اپنی آنے والی فلم 'جاٹ' کے ٹریلر لانچ کے دوران سنی دیول نے کہا، "میں بڑے پروجیکٹس کرنا چاہتا تھا اور اب یہ ہو رہا ہے۔
'لاہور 1947' اسی سال ریلیز ہو رہی ہے۔
سنی کی باتوں سے صاف ہے کہ وہ اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔
اس فلم کے تئیں ان کی توانائی اسے ایک بہترین سنیما تجربہ بنانے کا وعدہ کرتی ہے۔

عامر خان پروڈکشن کے تحت بننے والی 'لاہور 1947' عامر خان کے وژن اور تجربے کو اسکرین پر لائے گی۔
اس فلم کی ہدایت کاری راجکمار سنتوشی کررہے ہیں، جو اپنے شاندار کہانی کہنے کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔
اس فلم میں سنی دیول اور پریتی زنٹا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
یہ جوڑی اس تاریخی کہانی کو اسکرین پر زندہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جو نہ صرف ایک مضبوط موضوع کو اٹھاتی ہے بلکہ سینما میں نئی ​​جہتیں شامل کرنے کا وعدہ بھی کرتی ہے۔

یواین آئی۔
الف الف